ملک کو مودی جی نہیں، ملک کے نوجوان، کسان، خواتین اور مزدور چلاتے ہیں:راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th October 2018, 10:55 AM | ملکی خبریں |

جے پور،11؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس صدر راہل گاندھی بدھ کو راجستھان کے بیکانیر پہنچے۔ وہاں منعقد ’سنکلپ ریلی‘ کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے پر خوب حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے جی ایس ٹی یعنی گبر سنگھ ٹیکس لگایا ہے وہ لوگوں کو ڈراتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگر آپ غریب ہیں تو مودی حکومت اور وسندھرا حکومت آپ کے لیے کچھ نہیں کرے گی۔ پورا بیکانیر ایک آواز میں کہے گا کہ نوٹ بندی، گبر سنگھ ٹیکس نے ہمیں برباد کر دیا، ہمارا نقصان ہوا۔‘‘ انھوں نے پی ایم مودی کا نام لیتے ہوئے سیدھے طور پر کہا کہ ’’مودی جی آپ اس ملک کو نہیں چلاتے ہیں۔ آپ کو غلط فہمی ہے اور آپ میں گھمنڈ آ گیا ہے۔ اس ملک کو نوجوان، کسان، خواتین، مزدور، چھوٹے دکاندار چلاتے ہیں۔‘‘

روزگار سے متعلق کانگریس صدر نے کہا کہ ’’وزیر اعظم کا کام آپ کی آواز سننے کا ہوتا ہے۔ کسانوں، نوجوانوں کے دل کے درد کو سمجھنے اور سننے کا ہوتا ہے۔ نوجوان کوئی مفت تحفہ نہیں مانگ رہے ہیں۔ نوجوان کام کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان صرف چین سے مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔ نوجوان چاہتا ہے ملک میں فیکٹری بنے اور اسی فیکٹری میں ملک کے لیے کام کرنے کو ملے۔‘‘

تشہیر پر اندھا دھند خرچ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ راجستھان میں وسندھرا حکومت ’گورو یاترا‘ نکال رہی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ اس یاترا کو روکنا ہوگا کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے۔ انھوں نے کہا ’’مودی حکومت کی مارکیٹنگ چلتی ہے عوام کے پیسے سے، عوام کے پیسوں سے ان کی یاترائیں ہوتی ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے بیکانیر کے اسٹیج سے رافیل معاہدہ پر بھی آواز بلند کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’مودی جی نے کہا تھا کہ چوکیدار بناؤ، وزیر اعظم مت بناؤ۔ چوکیدار نے عوام کے 30 ہزار کروڑ روپے چھین کر امبانی کی جیب میں ڈال دیا۔ مودی جی فرانس جاتے ہیں اور ان کے نمائندہ وفد میں انل امبانی بھی جاتے ہیں۔ انل امبانی نے زندگی میں کبھی ہوائی جہاز نہیں بنایا۔ ان کے اوپر 45 ہزار کروڑ روپے کا قرض ہے، جو وہ بینکوں کو واپس نہیں دے رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ رافیل معاہدہ میں یو پی اے حکومت نے سرکاری کمپنی ایچ اے ایل کو جو ٹھیکہ دیا تھا، اسے انل امبانی کی کمپنی کو دے دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری کمپنی کو ٹھیکہ ملنے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملتا۔

کانگریس صدر نے اسٹیج سے کسانوں کا ایشو بھی اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ راجستھان کے کسانوں کو ان کا حق نہیں مل رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’سی ایم وسندھرا کے راج میں کسانوں کو ان کی فصلوں کی صحیح قیمت نہیں ملتی۔ زراعت کا پانی نہیں ملتا، ایم ایس پی نہیں ملتا، اولا گرتا ہے تو معاوضہ نہیں دیا جاتا، بونس چھین لیا جاتا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ جب کانگریس کی حکومت تھی تب کنال کے کام کے لیے 900 کروڑ روپے بھیجا گیا تھا، لیکن وہ پیسہ چھین لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کانگریس کی یو پی اے حکومت میں ہم نے منریگا، کھانے کا حق، راجستھان میں مفت دوائی اور کسانوں کا 70 ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کیا۔ آج آپ بیمہ کا پیسہ دیتے ہیں اور نقصان ہونے پر کہا جاتا ہے کہ آپ کا ہی پیسہ آپ کو واپس نہیں دیا جائے گا۔‘‘

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ہندوستان میں جیسے ہی کانگریس پارٹی کی حکومت آئے گی، تو جس طرح 70 ہزار کروڑ کا قرض معاف کیا تھا، اسی طرح کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کا ہر نوجوان جانتا ہے کہ نریندر مودی جی نے ان سے روزگار چھینا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔