اسرائیل نے دہشت گردی سے حفاظت کے لیے ہندوستان کو غیر مشروط مدد کی پیشکش کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2019, 12:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیل نے ہندوستان کو خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف خود کا دفاع کرنے کے لئے بغیر شرط مدد کی پیشکش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس کی مدد کی کوئی حد نہیں ہے۔ اسرائیل کی یہ یقین دہانی اس بڑھتی ہوئی مانگ کے پس منظر میں خاصا اہم ہے کہ حکومت دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے کی اسرائیلی طریقہ کار پر غور کرے۔اسرائیل کے سفیر ڈاکٹر رون ملکا کا تبصرہ ایک سوال کے جواب میں آیا کہ ان کا ملک دہشت گردی سے متاثرہ ہندوستان کی کس حد تک مدد کر سکتاہے۔جمعرات کو جموں کشمیر میں ایک شدید دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔اس دہشت گردانہ حملے کو پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے انجام دیا تھا۔اس دہشت گردانہ حملے کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ حکومت کو دہشت گردی کے خلاف مہم کے لئے اسرائیل کی طرف اپنائے جانے والے طریقوں پر غور کرنا چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج اپنی درست اور فوری کارروائی کے لئے دنیا میں مشہور ہے،ملکا نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں کہاکہ ہندوستان کو اپنی حفاظت کے لئے جو ضرورت ہے، اس کی کوئی حد نہیں ہے،ہم اپنے قریبی دوست ہندوستان کو خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، نہ کہ صرف ہندوستان اور اسرائیل کی۔انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو تعاون کرکے دہشت گردی سے لڑنا چاہئے اور اسے ختم کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اس لئے ہم ہندوستان کی مدد کرتے ہیں، آپ کی معلومات شیئر کرتے ہیں، اپنی ٹیکنالوجی شیئر کرتے ہیں کیونکہ ہم واقعی اپنے دوست کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ملکا (52) پہلے اسرائیل کی فوجی سروس میں تھے اور وہاں سے ’’فل کرنل‘‘ عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے انہیں بتایا کہ ہندوستان ایک اہم ساتھی، بہت اہم دوست ہے اور وہ تعلقات اور مضبوط بنانے کے لئے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔اپنی معلومات شیئر کرنے کیلئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو مضبوط کرکے، اسرائیل عالمی ماحول میں شراکت دے رہا ہے کیونکہ عالمی استحکام میں ہندوستان کا اہم کردار ہے،ہم صرف دنیا کو رہنے کے لئے ایک بہتر جگہ بنانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ پلوامہ حملے کے بعد ملکہ نے بھی ٹویٹ کیا تھا کہ اسرائیل پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں اپنے ہندوستانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے،وہ سی آر پی ایف جوانوں کے خاندانوں، ہندوستان کے لوگوں اور حکومت ہند کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔