سری نگر میں انٹرنیٹ خدمات بحال، اننت ناگ، پلوامہ میں پابندی برقرار
سرینگر 23 جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سری نگر میں آج موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔ اگرچہ اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں اس پر لگی پابندی ابھی جاری رہے گی اس سے پہلے کل قانون اور نظام برقرار رکھنے کے لئے احتیاط کے طور پر ان کی خدمات کو معطل کر دی گئی تھی۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ سرینگر میں صورت حال میں بہتری کو دیکھتے ہوئے ان کی خدمات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔حکام نے کل وادی کے سرینگر، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اننت ناگ ضلع میں تصادم کے بعد احتیاطی طور پر ان کی خدمات کو بند کر دیا گیا تھا۔ اس تصادم میں اسلامک اسٹیٹ جموں کشمیر سے مبینہ طور پر منسلک چار دہشت گرد جاں بحق ہوئے تھے ۔ان میں سے ایک دہشت گرد سرینگر کا رہنے والا تھا۔ افسر نے بتایا کہ اننت ناگ اور پلوامہ ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات اب بھی معطل ہیں اور صورتحال کی بحالی کے بعد وہاں کی خدمات بحال کئے جانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔