امریکہ میں گرفتار کیے گئے 129 طالب علموں کی مددکے لیے ، ہندوستانی سفارت خانے نے شروع کی ہاٹ لائن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd February 2019, 8:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،02 ؍فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے نے’پے اینڈ اسٹے‘یونیورسٹی ویزا گھوٹالے میں امریکی حکام کی طرف سے گرفتار کئے گئے 129 ہندوستانی طالب علموں کی مدد کے لئے چوبیس گھنٹے ہاٹ لائن شروع کی ہے۔

غور طلب ہے کہ امریکہ میں رہنے کے لئے ایک جعلی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لئے گرفتار کئے گئے 130 غیر ملکی طالب علموں میں 129 ہندوستانی ہیں۔ حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ہندوستانی سفارت خانے کے دو سینئر افسر دو نمبروں202-322-1190 اور 202-340-2590 پر چوبیس گھنٹے دستیاب رہیں گے۔اس کے علاوہ گرفتار طالب علم، ان کے دوست اور خاندان کے رکن سفارت خانے سے [email protected]رابطہ کر سکتے ہیں۔ہندوستانی سفارت خانے نے ہندوستان کی طرف سے چلائے جا رہے ’پے اینڈ اسٹے‘گروہ کا پردہ فاش ہونے سے متاثر ہوئے ہندوستانی طالب علموں کی مدد سے متعلق تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک نوڈل افسر مقرر کیا ہے۔اس واقعہ سے کم از کم 600 طالب علم مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔امریکی امیگریشن اور کسٹم نفاذ محکمہ نے جمعرات تک گریٹر ڈیٹرائٹ علاقے میں پھرمگٹن یونیورسٹی سے 130 طالب علموں کو گرفتار کیا تھا۔ہندوستانی سفارت خانے نے کہاکہ ہندوستانی سفارت خانے، واشنگٹن اور امریکہ میں تمام پانچ قونصل خانے امریکہ میں حراست میں لئے گئے ہندوستانی طالب علموں کی مدد کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔