انڈیا انٹر نیشنل ریشم میلہ۔2018 نئی دہلی میں آج سے شروع ہوگا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 15th October 2018, 11:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی14اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی 16 اکتوبر، 2018 کو نئی دہلی میں چھٹے انڈیا انٹرنیشنل ریشم میلہ (آئی آئی ایس ایف)کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر مملکت جناب اجے تمتا بھی موجود ہوں گے۔ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ریشم پیدا کرنے والا ملک ہے۔  ریشم کی صنعت زراعت اور محنت کش پر منحصر ہوتی ہے جو تقریباً 80 لاکھ دستکاروں اور بنکروں کو نفع بخش روزگار فراہم کرتا ہے۔ملک کے مختلف حصوں سے ریشم اور مرکب ریشم کی مصنوعات کے 108 سے زائد نمائش کرنے اپنی مصنوعات کی اس تین روزہ نمائش میں حصہ لیں گے۔ اس نمائش کا اہتمام پرگتی میدان میں انڈین سلک ایکسپورٹ پروموشن کونسل (آئی ایس ای پی سی) کی ہے۔ مختلف ممالک کے 218 سے زائد خریدار میلہ میں حصہ لیں گے۔ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی خطے کے دستکار اپنے اپنے خطے کی انوکھی مصنوعات کی نمائش کریں گے جو خریداروں کی توجہ کا خصوصی مرکز بنیں گی۔یہ میلہ برآمدات کرنے والوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے اور غیر ملکی خریداروں کو اپنے آرڈر دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ توقع کی جاتی ہے کہ آئی آئی ایس ایف 150 2018 سے ریشم اور ریشم سے بنے ملبوسات، کپڑوں ، دیگرمتعلقہ اشیاء اور فرش پر بچھائے جانے والے قالین وغیرہ تیار کرنے میں مصروف چھوٹے اور متوسط کاروباریوں کے لیے 20 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی تجارت ہوگی۔مرکزی ریشم بورڈ ہندوستانی ریشم کی صنعت کے مستقبل کے ویژن کی نمائش کے لیے ایک 'تھیم پویلین' قائم کر رہا ہے۔یہ میلہ صرف خریداروں اور بیچنے والوں اور مدعو کیے گئے مہمانوں کے لیے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔