ریاست میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کیلئے منظم سازش،سدرامیا کے قریبی وزراء کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپوں کی تیاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2017, 10:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍اکتوبر(ایس او نیوز) آنے والے اسمبلی انتخابات میں ریاست کے ایسے کانگریس لیڈران اور وزراء کی نشاندہی کرکے ان کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے مارنے کی سازش رچی گئی ہے، جو کانگریس کیلئے انتخابات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،اور پارٹی کیلئے مالی وسائل یکجا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں ۔معتبر ذرائع نے بتایاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے کسی بھی حال میں اگلے انتخابات کے دوران کرناٹک میں بی جے پی کی بالا دستی حاصل کرنے کیلئے یہ سازش رچی گئی ہے، تاکہ کانگریس کی معاشی طاقت کو کمزور کیاجاسکے۔ خاص طور پر وزیر اعلیٰ سدرامیا سے قریبی سمجھے جانے والے وزراء کو نشانہ بنانے کی تیاری کی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں اسی سازش کے تحت وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے ٹھکانوں پر دھاوے بولے گئے ،لیکن اس کے بعد بی جے پی کو منہ کی کھانی پڑی، جب ڈی کے شیوکمار کے گھر سے پانچ چھ کروڑ روپیوں کی نقد رقم کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں لگا۔ بتایاجاتا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شا کی ہدایت پر مرکزی حکومت نے سدرامیا کے قریبی سمجھے جانے والے وزراء کی فہرست تیار کرکے محکمۂ انکم ٹیکس کے حوالے کی ہے اور آنے والے دنوں میں ان وزراء کو نشانہ بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ حال ہی میں رکن کونسل گووند راج کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران محکمۂ انکم ٹیکس نے جو ڈیری برآمد کی ہے اس کے مشمولات کی بنیاد پر وزراء کو نشانہ بنایا جائے گا۔ تاہم کانگریس قائدین نے مرکزی حکومت کی طرف سے اس طرح کے چھاپوں کی صورت میں سیاسی انتقام کے جذبے کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کی بھی تیاری کرلی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...