سابق وزیر مالیات چدمبرم کے رشتہ داروں کی کرناٹکا میں کمپنیوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th April 2017, 8:30 PM | ریاستی خبریں |

مڈیکیرے27؍اپریل (ایس او نیوز) سابق وزیر مالیات کے بہن زادوں وشواناتھن اور ساتھپّن کی ملکیت والی کی شہرت یافتہ کمپنی خوشحال نگرکےSLN Group کی کُل 11شاخوں پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بیک وقت انتہائی خفیہ چھاپہ مارا ، جس کے بعد کچھ خاص قسم کے دستاویزات ضبط کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

SLN Groupکمپنی کے۱۱ مقامات پر بیک وقت بڑے منصوبہ بند اور خفیہ انداز میں چھاپہ ماری کے لئے میسور ڈسٹرکٹ پولیس کا تعاون لیا گیاتھا اور مقامی پولیس کو اس کی بھنک بھی لگنے نہیں دی گئی تھی۔اس کے علاوہ چھاپے کے لئے نکلنے والی50سے زیادہ گاڑیوں کوپھولوں سے اس طرح سجایا گیا تھا جیسے کسی شادی کی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے بارات نکلی ہو۔ یہاں تک کہ سب سے آگے والی انووا کار کے ونڈ اسکرین پر دولھا دلہن کے نام Dheeraj and Kajal لکھا ہوا بورڈ بھی لگایا گیا تھا۔چھاپہ مارنے والی ہر ٹیم میں تقریباً15افسران شامل تھے۔

پتہ چلا ہے کہ صبح ۸ بجے کے وقت جب انکم ٹیکس افسران نے وشواناتھن اور ساتھپن کے مکانات پر چھاپہ مارا تو وہ لوگ اپنے دفتر کے لئے نکلنے کی تیاری میں تھے۔گمان کیا جاتا ہے کہ پچھلے دنوں چنئی میں پی چدمبرم کے بیٹے کارتھی کے دفتر پر انکم ٹیکس کے جو چھاپے پڑے تھے، اور وہاں سے جو معلومات افسران کو ملی تھیں ، اسی پس منظرمیں اب چدمبرم کے بھانجوں کے یہاں یہ چھاپے مارے گئے ہیں۔آئی ٹی افسران نے کورگ اور چینئی کے جن مقامات پر چھاپے مارے ہیں ان میں کافی کیورنگ یونٹ، انسٹانٹ کافی یونٹ، ٹمبریارڈ، پٹرول بنک، Purple View نامی لگژری ہوٹل وغیرہ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...