بھیوجی مہاراج خودکشی کیس میں قریبی سمیت 3افرادگرفتار،بھیجے گئے جیل

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th January 2019, 2:32 AM | ملکی خبریں |

بھوپال:19/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے معروف بھیوجی مہاراج خودکشی کیس کے معاملے میں اندور پولیس نے بڑے خلاصے کیے ہیں۔پولیس نے کیس میں ایک خاتون سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں سے ایک مقتول کاسب سے قریبی سیوادار ہے۔ اندور ڈی آئی جی ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ اس معاملے میں ان کے سب سے خاص سیوادار ونایک ددھالے، ایک شخص شرد دیشمکھ اور ایک لڑکی پلک کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد بھیوجی مہاراج کو بلیک میل کر رہے تھے، جس کے لئے وہ مالی اور ذہنی طور پر تشدد کا شکار تھے۔ڈی آئی جی کے مطابق پولیس نے خودکشی ایکٹ، 120Bاور غیر قانونی وصولی کے 384کے سیکشن 306کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔عدالت میں پیش کرنے کے بعد تین ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

بتادیں کہ بھیوجی مہاراج نے اپنے خودکشی نوٹ میں ونایک کا ذکر کیاتھا کیونکہ وہ بھیوجی کا16سالہ وفادار ملازم تھا، آخری رسومات میں ونایک بھی شامل ہوا تھا اورپھوٹ پھوٹ کررویاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس نے الیکٹورل بونڈ اسکیم کو ’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘ کا نام دیا

الیکٹورل بونڈ معاملے میں حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے پیر کو کانگریس نے اسے پوری اسکیم کو ’’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘‘ کا نام دیا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور میڈیا شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ ۲۱؍ ایسی کمپنیاں  جن کو سی بی آئی، ای ڈی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوں لوک سبھا انتخابات: ٹی ایم سی کا مطالبہ

  ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے مطالبہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوری اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈیرک اوبرائن نے الیکشن کمیشن پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔ ڈیرک اوبرائن نے منگل کو ایک سوشل ...

6 ریاستوں کے داخلہ سیکریٹری اور بنگال کے ڈی جی پی کا تبادلہ

انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ۲؍ دن بعد الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ ریاستوں کے داخلہ سیکریٹریز، مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ اس دوران مغربی بنگال میں جہاں نئے ڈی جی پی کااعلان ہوگیا ہے وہیں  اس ...

گجرات یونیورسٹی میں تراویح کے دوران حملہ کرنے والوں کو فرارکا موقع پولیس نے ہی دیا؛ غیر ملکی طلبہ کا الزام

اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ بھگوا عناصر کی مار پیٹ کا معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، احمدآباد پولیس نے اتوار کو ۲؍ افراد کو اور پیر کو مزید ۳؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرکے یقین دہانی کرائی ...

سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت

  سپریم کورٹ آج شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف دائر 200 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ شہریت ترمیمی قانون کے اصولوں کے نفاذ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ اس کیس کی سماعت ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...