آئی اے ایس آفیسر تیواری کی موت کو سیاسی رنگ دینے بی جے پی کی کوشش،سی بی آئی تحقیقات کرانے کا مطالبہ ، حکومت کی طرف سے اعلان ممکن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2017, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍مئی(ایس او نیوز) لکھنؤ میں ریاست کے آئی اے ایس آفیسر انوراگ تیواری کی مشتبہ حالت میں موت کا معاملہ ہر دن ایک نیا رخ اختیار کرتا جارہاہے۔آج اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سدرامیا اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ملاقات کرکے طویل بات چیت کی۔ انوراگ تیواری کے خاندان والوں نے الزام لگایا ہے کہ انوراگ تیواری کی موت فطری نہیں بلکہ ان کا قتل کروایا گیا ہے۔ اس دوران انوراگ تیواری کی موت کی جانچ کیلئے ایک پانچ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، اتنا ہی نہیں بلکہ اترپردیش کے ایک وزیر نے کل وہاں کی اسمبلی میں یہ بھی الزام لگایا ہے کہ انوراگ تیواری کرناٹک کے بعض وزراء کے گھپلے بے نقاب کرنے والے تھے کہ اچانک ان کا قتل کیاجاچکا ہے۔ اترپردیش کے وزیر کے اس الزام کے ساتھ ہی انوراگ تیواری کے قتل کا معاملہ سیاسی رنگ اختیار کرچکاہے۔ سدرامیا اور پرمیشور نے آج اس بارے میں طویل بات چیت کی۔ تو دوسری طرف بی جے پی کی طرف سے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے سیاسی محاذ پر بھی اس کامقابلہ کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔ کرناٹکا کیڈر کے اس نوجوان افسر کی پراسرار موت کو لے کر جس طرح کے شکوک وشبہات ظاہر کئے جارہے ہیں اس سے یہ کہا جارہا ہے کہ محکمۂ شہری رسد وخوراک کے اعلیٰ افسران کی طرف سے کئے گئے چند گھپلے تیواری کی موت کی وجہ ہوسکتے ہیں۔ اترپردیش کے وزیر قانون سریش کمار کھنہ نے الزام لگایا ہے کہ انوراگ تیواری نے محکمۂ شہری رسد وخوراک میں دو ہزار کروڑ روپیوں کے گھپلے کا پردہ فاش کیا تھا، اگر اس کی حقیقت سامنے آئے تو محکمہ کے بعض افسران کے پھنسنے کا خدشہ ہے جسے دیکھتے ہوئے انوراگ تیواری کا کام تمام کروادیاگیا۔ اس دوران اترپردیش کی کانگریس یونٹ نے یوگی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انوراگ تیواری کے قتل کی جانچ سختی سے کرائی جائے۔ امکان ہے کہ اترپردیش کی حکومت اس سلسلے میں سی بی آئی جانچ کے احکامات صادر کرے گی۔انوراگ تیواری کی موت کے متعلق مقامی پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 72 گھنٹوں میں ملے گی، جس کے بعد معاملہ سی بی آئی کے سپرد کیا جاسکتاہے۔اس دوران ریاستی بی جے پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے بھی آج وزیر اعلیٰ سدرامیا سے مطالبہ کیا کہ اس سے پہلے کہ اترپردیش حکومت معاملے کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کرے ، وزیر اعلیٰ سدرامیا خود پہل کرکے یہ معاملہ سی بی آئی کے سپرد کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایک نوجوان افسر کی اس طرح ہوئی موت کی وجہ سے شکوک وشبہات پیدا ہوچکے ہیں ان تمام کا ازالہ کرنے وزیراعلیٰ سدرامیا کو چاہئے کہ سی بی آئی جانچ کے احکامات صادر کردیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...