پہلی بار راج بھون عوام کے لئے کھولا جائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th August 2018, 9:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍اگست(ایس او نیوز) اب تک صرف اہم شخصیتوں کے لئے ہی اپنی رسائی محدود رکھنے والا کرناٹک راج بھون جشن آزادی کے موقع پر 16 سے 31اگست تک عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

دہلی میں راشٹر پتی بھون کے طرز پر راج بھون کو بھی 16 سے 31 اگست کے درمیان روزانہ شام چار سے ساڑھے چھ بجے تک عوام کے لئے کھلا رکھا جائے گا۔ راج بھون میں عوام کا داخلہ حالانکہ مفت ہوگا، لیکن اس کے لئے عرضی آن لائن بکنگ کے ذریعے داخل کرنی ہوگی۔

آن لائن بکنگ کے بعد راج بھون سے جن لوگوں کو باضابطہ ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے مدعو کیا جائے گا ۔ مقررہ تاریخ پر وہی راج بھون جاسکیں گے۔ روزانہ بیک وقت 30افرادکو راج بھون میں داخلہ دیا جائے گا۔اور 20 سے 30 منٹ تک یہ گروپ راج بھون کا مشاہدہ کرسکتا ہے۔ عوام کے لئے راج بھون کی نمائش کے دوران عوام کو ہر طرح کی سہولت مہیا کرانے کے لئے بھی بی بی ایم پی سے مدد لی گئی ہے۔

کرناٹک کے راج بھون کی بنیاد انگریز حکومت کے کمشنر مارک کبن نے رکھی تھی۔ 42380مربع فیٹ زمین پر تعمیر اس عمارت کو آزادی کے بعد راج بھون کا نام دیا گیا۔ راج بھون کی خصوصیات میں گلاس ہاؤز اور 16ایکر پر مشتمل اس کے خوبصورت باغات شامل ہیں ۔ راج بھون میں داخلے کے لئے آن لائن عرضی کے مرحلے میں شناختی دستاویز کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...