سبرامنیم سوامی بولے: میں برہمن ہوں، چوکیدار نہیں ہو سکتا
نئی دہلی، 25؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کی جانب سے 'چوکیدار چور ہے" کا نعرہ اچھالے جانے کے جواب میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے " میں بھی چوکیدار ہوں' کیمپین شروع کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے تقریبا سبھی لیڈران نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے نام کے آگے 'چوکیدار' لفظ لگایا لیا۔
سبرامنیم سوامی بولےنے کہا کہ 'میں برہمن ہوں، چوکیدار نہیں ہو سکتا۔ میں ہدایت دوں گا اور چوکیداروں کو وہ کرنا ہوگا'۔
اتوار کو سوشل میڈیا پر سبرامنیم سوامی کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا۔ جس میں وہ اس معاملے پر اپنی دلیل پیش کر رہے تھے۔ 16 مارچ کو شروع ہوئےاس کیمپین میں پی ایم مودی کے بعد بی جے پی کے صدر امت شاہ سمیت تمام بی جے پی لیڈران نے بھی ٹویٹر پر اپنے نام کے آگے 'چوکیدار ' لفظ جوڑ لیا۔ اس میں پیش گوئل، امت مالویہ ، تیجندر باغ شامل ہیں۔