حیدرآباد:نشیلی اشیا دے کر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری، متاثرہ کی تصویر انٹرنیٹ پر آنے کے بعد معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th August 2018, 10:46 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد ،11اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک میں خواتین کے ساتھ جنسی استحصال اور عصمت دری کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔ اسی بیچ حیدرآباد سے بھی اجتماعی عمصت دری کا ایک معاملہ پیش آیا ہے۔ آندھرادیش کے گنٹور ضلع میں چار لوگوں نے ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔ متاثرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی آبروریزی مارچ میں کی گئی لیکن اس وقت پولیس میں اس کی شکایت درج نہیں کروائی تھی، لیکن اب تصاویر وائرل ہو جانے کے بعد خاتون نے معاملہ پولیس میں درج کروایا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایس آر نگر میں رہنے والی 28 سالہ خاتون نے شکایت دی کہ اس کے ساتھ یہ حادثہ مارچ میں ہوا۔ تب اس نے اس کی شکایت درج نہیں کروائی تھی لیکن کچھ روز قبل ہی تصاویر انٹرنیٹ پر دیکھی گئیں جس کے بعد پولیس میں متاثرہ نے معاملہ درج کرایا۔

پولیس افسر کے مطابق خاتون نے کہا کہ ملزمین میں سے ایک شخص اس کا جاننے والا تھا۔ ملزم نوکری کے بہانے گنتور میں اسے ایک کمرے میں لے گیا اور اسے نشیلی اشیا پلائی اس کے بعد خاتون بے ہوش ہو گئی اور جب اسے ہوش آیا تو متاثرہ کو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ عصمت دری ہوئی ہے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملہ گنٹور پولیس کو بھیجا جائے گا کیوں کہ یہ معاملہ گنٹور میں ہی پیش آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔