15سال کے بعد بیدرکے تین مسلم نوجوان با عزت بری 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2017, 1:27 AM | ریاستی خبریں |

بیدر،11/اگست(ایس او نیوز/محمدامین نوازبیدر)جناب سید منصور احمد قادری انجینئر صدر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بیگم پیٹ حیدرآباد کے ٹاسک فورس آفس میں ہوئے بم دھماکہ میں ملوث قرار دیتے ہوئے بیدر سے بھی تین نواجوانوں کو آندھراپردیش پولیس نے گرفتار کیا تھا جنھیں بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے نہ صرف گذشتہ15سال محروس رکھا بلکہ اس دوران اُنھیں طرح طرح کی اذیتیں بھی دی گئیں اور حد تو یہ ہوگئی کہ وہاں کی پولیس نے باربار اعتراضات کے ادخال کے ذریعے ان بے گناہ ملزمین کی ضمانت ہونے میں بھی رکاؤٹیں ڈالتی رہی‘ بالآخر کل یعنی 10اگست 2017کو نامپلی کریمنل کورٹ نے ایک تاریخ ساز فیصلہ سناتے ہوئے اس واقعہ میں گرفتار کئے گئے تمام ملزمین کو تمام سنگین الزامات سے مبرا قرار دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔

صدرِ مجلس بیدر نے رہا کئے گئے تمام نوجوانوں میں بیدر سے تعلق رکھنے والے محمد محمود بارود والا‘سید عظمت علی اور اجمل خان کو ان کی باعزت رہائی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بے گناہ ہوتے ہوئے ظالموں کے ہاتھوں قید و بند کی صعوبتوں کو برداشت کرنا انبیاء اور اولیاء کرام کی سنت ہے۔اللہ تعالی ان تمام بے گناہ نوجوانوں کو ان گذرے ہوئے قیمتی سالوں کا بہترین بدل عطا فرمائے گا۔ جناب قادری نے حکومت سے ان تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جو بغیر کسی ابتدائی تحقیقات کے ان معصوم مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف وہ گذشتہ 15سال میں بھی ثبوت اکٹھا نہیں کرپائے ساتھ ہی ساتھ جناب سید منصور احمد قادری نے کہا کہ وہ اپنے اور اپنی اُمت کے خلاف ہونے والی ہر ناانصافی کے خلاف آواز اُٹھائیں جس کیلئے چاہے کچھ بھی قربان کرنا کیوں نہ پڑے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...