وزیراعلیٰ آئی ٹی ریڈ سے خوف کھا کر اے سی بی کا غلط استعمال کررہے ہیں: حزب مخالف لیڈر شٹر کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th October 2017, 8:22 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:5/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)وزیر اعلیٰ سدرامیا اقتدار کھوجانے کے خوف میں مبتلا ہیں، اسی لئے انہوں نے اے سی بی کا غلط استعمال کرتے ہوئے آئی ٹی افسران پر چھاپہ مارنے کا پلان کیا ہے۔ حالیہ آئی ٹی اور اے سی بی ریڈ کو لے کر جاری گھماسان کے متعلق ودھان سبھا میں حزب مخالف لیڈر جگدیش شٹر نے پریس کانفرنس کے ذریعے ریاستی وزیر اعلیٰ پر الزا م لگایا ۔

بی جےپی لیڈر نے کہاکہ کابینہ کے وزیر ڈی کے شیو کمار پر آئی ٹی ریڈ ہوئی تھی اسی طرح مزید وزراء پر آئی ٹی ریڈ کے خوف سے وزیر اعلیٰ اے سی بی کے ذریعے حملہ کرنا چاہتے ہیں، سدرامیا اپنے سیاسی دشمنوں کو پھنسانے کے لئے ہی اے سی بی کی تشکیل کی ہے رشوت خوری اور بدعنوانی کے سدباب کے لئے نہیں ہونے کا الزام لگایا۔

اسی طرح سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شٹر نے لنگایت الگ دھرم کو لے کر جاری جدوجہد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ویرشیو اور لنگایت ایک ہی ہے، وزیراعلیٰ دھرم کو تقسیم کرنے کاکام کررہے ہیں، کابینہ کے وزراء ونئے کلکرنی اور ایم بی پاٹل کو کرنےکے اور بھی کام ہیں، لیکن وہ سب چھوڑچھاڑ کر لنگایت دھرم کے پیچھے پڑے ہیں، ان دونوں وزراء کو استعفیٰ دے کر مٹھ تعمیر کرکے ونئے سوامی جی اور پاٹل سوامی جی بننے کی صلاح دیتے ہوئے مذاق اڑایا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...