ہبلی:16/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ہبلی اور دھارواڑ کے شہروں میں آٹورکشاؤں کومنظوری نہیں دینےکا مطالبہ لےکر ہبلی آٹویونین نے احتجاج کیا۔ شہر کے چنما سرکل سے نکلی یونین کی احتجاجی ریلی شہر کے اہم راستوں سے گزری۔
چنما سرکل سے نکلی احتجاجی ریلی کورٹ سرکل، سنگولی رائینا سرکل سے ہوتے ہوئے تحصیلدار دفتر پہنچ کر دھرنے میں منتقل ہوئی ۔ یہاں یونین کے عہدیداران اور ممبران نے تحصیلدار دفترکےسامنے دھرنا دیتے ہوئے مانگ کی کہ جڑواں شہرمیں آٹورکشاؤوں کی تعداد میں بے اضافہ ہواہے، کسی بھی آٹووالے کو مناسب کمائی نہیں ہوپارہی ہے، ان حالات میں مزید نئے آٹو کو پرمٹ نہ دیں، ورنہ سب کے لئے پریشانی ہوگی اور زندگی کا گزارا مشکل ہونےکی بات کہی۔ تحصیلدار کے توسط سے ٹرافک محکمہ کےافسران کو میمورنڈم سونپتے ہوئے یونین نے مانگ کی کہ نئے آٹو کو منظوری نہ دیں۔