ہبلی:30/ستمبر (ایس اؤنیوز)ہبلی کے پرانے بس اسٹانڈ میں ایک مسافرکی بیاگ کوکے ایس آرٹی سی کے آفیسر اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے متعلقہ بیاگ اس کے مالک کو پہنچا کر ایماندارانہ کام انجام دینے کا واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا ہے۔
پرانے بس اسٹانڈ کے افسر بی ایس مدگل ہی وہ ایماندار افسرہیں جنہوں نے مسافر کی بیاگ کو ڈھونڈکر مالک تک پہنچایا۔ مہالنگ بھٹ نامی مسافر کرسور سے ہبلی پہنچتے ہوئے اپنی بیاگ اسی بس میں بھول کر اترگئے ۔ بیاگ میں 50ہزارروپئے نقد ، زیورات ، موبائیل وغیرہ اشیاء تھیں۔ تھوڑی دیر بعد مہالنگ بھٹ بس اسٹانڈ آفیسر بی ایس مدگل کے پاس پہنچ کر بیاگ گم ہونے کا ماجرا سناتے ہوئے تعاون کی درخواست کی۔
مسافر کی درخواست پر آفیسر نے فوری طورپر پتہ لگایا کہ متعلقہ بس کہاں ہے ؟ کس روٹ پر چل رہی ہے؟ تو اطلاع ملی کہ بس گدگ ضلع کے تعلقہ رون میں ہے۔ رون کے بس ڈپو سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے مدگل نے بس ڈپو مینجر کو بتایا کہ متعلقہ بس میں ایک بیاگ ہے اگر ملی تو اس کو بس کے ذریعے ہبلی پرانے بس اسٹانڈبھیجنے کی اپیل کی۔ رون کے بس ڈپو مینجر نے بس میں چک کیاتو بیاگ کا پتہ چلا ، جس کو بس کے ذریعے ہبلی پہنچایاگیا۔ ہبلی میں آفیسر بی ایس مدگل نے بیاگ کے مالک مہالنگ بھٹ کو بیاگ منتقل کرتے ہوئے ایمانداری سے اپنی ذمہ داری کو انجام دیتے ہوئے ثابت کیا کہ محکمہ میں ذمہ داری سے کام انجام دینےو الے آفیسر بھی ہیں۔