ہبلی:14/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)نرسنگ امتحان میں فیل ہونےسے مایوس ہوکر تین طالبات نے نیند کی دوائی لےکر خود کشی کی کوشش کئے جانے کی واردات کمس اسپتال کے صحن والے نرسنگ ہاسٹل میں دیر رات کو پیش آئی ہے۔
نرسنگ امتحان میں ناکام ہونےسے خود کشی کی کوشش کی طالبہ کی شناخت جیوتی ڈی سی (19)کی حیثیت سے کی گئی ہے، اس کے ساتھ مزید دو طالبات نے بھی خود کشی کی کوشش کئے جانےکی بات کہی جارہی ہے۔ شدید بیمار تینوں طالبات کا کمس اسپتال میں علاج کیا جارہاہے۔
کل ہی نرسنگ کے سال اول کے نتائج کا اعلان ہواتھا، ہاسٹل کے صحن میں کامیاب طالبات خوشی سے جھوم رہی تھیں تو ناکام تینوں طالبات نے مایوسی میں مبتلا ہوگئیں اور نیند کی دوائی لے کر خود کشی کی کوشش کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہاسٹل کی دیگر طالبات نے کمس کے پرنسپال اور ڈائرکٹرکو واقعہ کی اطلاع دی تو دونوں عہدیداران جائے وقوع پہنچ کر طالبات کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا۔ معاملے کو لےکر ودیا نگر پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔