ہبلی:21/اگست (ایس اؤنیوز)آل انڈیا دیہی پوسٹل ورکرس اسوسی ایشن ہبلی شاخ کی طرف سے 7ویں پے کمیشن کے کملیش چندر کی رپورٹ کو معمولی ترمیمات کے ساتھ نافذ کرنے سمیت کئی ایک مطالبات کو لےکرہبلی پوسٹ آفیس کے روبر غیر معینہ مدت کا احتجاج شروع کیا۔
ملازمین نے احتجاج کے دوران اپنی مانگوں کااعادہ کرتےہوئے کہاکہ دہلی اور چنئی کیاٹ عدالتوں کے فیصلے کے مطابق جی ڈی ایس ملازمین کو پنشن دیں، کام کے اوقات کو 8گھنٹے طئے کریں ، ٹارگیٹ کے نام پر جی ڈی ایس ملازمین پر ہورہے ظلم پر روک لگانے کی بات کہی گئی ہے۔ احتجاجیوں نے کہاہے کہ ہماری مانگوں کو قبو ل کرتے ہوئے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ، ورنہ ہمارا یہ احتجاج یوں ہی جاری رہنے کی اسوسی ایشن کے صدر آر کے کورٹی نے جانکاری دی ۔ احتجاج میں صدر سمیت مختلف عہدیداران ، ممبران وغیرہ شریک تھے۔