’’ عالمی شیرِ مادر ہفتہ ‘‘کے تحت گریجویٹ طلبہ کے لیے منعقدہ کوئز مقابلہ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th August 2018, 1:50 AM | ملکی خبریں |

علی گڑھ:8/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ میں’’ عالمی شیرِ مادر ہفتہ ‘‘کے تحت گریجویٹ طلبہ کے لیے منعقدہ کوئز مقابلہ میں پرنے کمار شرما اور شوریا پرتاپ نے فاتح اور انوبھو اگروال و صدام حسین نے دوئم جبکہ عفیفہ مغیث اور مونیکا گوتم کی ٹیم نے سوئم مقام حاصل کیا۔ مقابلہ کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے ڈاکٹرایم سلمان شاہ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔کوئز مقابلہ کے پریلم راؤنڈ میں69ٹیموں نے حصہ لیا جس کے حتمی راؤنڈ میں پانچ ٹیمیں داخل ہو پائیں جن میں رتیکا اور الکا راجپوت، ندا معراج اور دیکشا یادو، عفیفہ مغیث اور مونیکا گوتم، انو بھو اگروال اور صدام حسین اور پرنے کمار شرما و شوریا پرتاپ کی ٹیمیں شامل تھیں۔کوئز کے آخری راؤنڈ کے کوئز ماسٹر شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نفیس فیضی رہے۔کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سربراہ پروفیسر علی امیر نے فاتح ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنے اعلیٰ مظاہرہ سے کالج کا نام قومی سطح پربھی روشن کریں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔