کیس واپس لینے کے بجائے پتھر بازوں کو گولی مار دینی چاہیے: بی جے پی رکن پارلیمنٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2018, 12:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،12؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی ڈی پی وتس نے پتھر بازوں کو لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ کشمیر میں پتھربازوں کے کیس کو واپس لینے کی بجائے انہیں گولی مار دی جانی چاہئے۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ہفتہ کو ڈی پی وتس نے کہاکہ میں نے اخبارات میں کشمیر میں پتھربازوں پر درج کیس واپس لئے جانے کے بارے میں ڈھنگ سے نہیں پڑھا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ پتھربازوں کو گولی مار دینی چاہئے۔ڈی پی وتس کا بیان وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے اس بیان کے بعد آیا جس میں انہوں نے (راجناتھ سنگھ) پہلی بار پتھر بازی کرنے والوں کا کیس واپس لیتے ہوئے اسے 'بچوں کی غلطی' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے مستقبل کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔کشمیر دورے پر پہنچے راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا تھاکہ ہم نے پہلی بار پتھر بازی میں شامل 10 ہزار بچوں پر درج کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کا مستقبل خطرے میں نہ پڑے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہی ہفتے مرکزی حکومت نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے کہا تھا کہ جموں کشمیر حکومت کی طرف سے پتھر بازی کرنے والوں کے خلاف درج کیس واپس لینے سے جہاں سیکورٹی فورسز کا حوصلہ کم ہوگا، وہیں دہشت گرد اپنی سرگرمیوں میں عام لوگوں کے استعمال کے لئے حوصلہ افزا ہوں گے۔مرکز نے کہا تھا کہ یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلح افواج کے انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے پتھربازوں اور مشتعل عناصر کے خلاف کڑی کارروائی کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔