ہیمراج کے اہل خانہ سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹائیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 10:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) آروشی۔ ہیمراج قتل میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہیمراج کے لواحقین چیلنج کرنے کی تیاری میں ہیں۔ ہیمراج کے خاندان کے مطابق نو سال بعد بھی، اس معاملے میں اس کو انصاف نہیں ملاہے۔خاندان کے مطابق سی بی آئی اگر سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرتی ہے تو وہ خود ہی ملک کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے انصاف کا مطالبہ کریں گے۔ہیمراج کے خاندان کے وکیل نریش کمار یادو نے آج تک سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے کچھ دن تک انتظار کریں گے کہ سی بی آئی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتی ہے یا نہیں، اگر اگلے چند میں نہیں کرتی ہے تو ہم اپنے حقوق کا سپریم کورٹ میں استعمال خودہی کریں گے۔تکنیکی طورپرCBI کے پاس فیصلہ آنے کے دن سے لے کر نوے دن کا وقت ہے، جس کے اندر وہ راجیش تلوار اور نپور تلوار کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ جا سکتی ہے، لیکن ابھی تک سی بی آئی نے کوئی فیصلہ نہیں لیاہے۔ ہیمراج کے خاندان نیپال کے ایک گاؤں میں غربت کے ساتھ جدوجہدکررہا ہے۔خاندان میں بیمارماں، بیوی اورایک بیٹا ہے۔ ہیمراج کی موت کے بعد خاندان میں کوئی بھی کمانے والانہیں ہے، ایسے میں خاندان کی اقتصادی حالت انتہائی خراب ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔