ریاست کے ساحل اور ملناڈمیں بارش سے تباہی جاری، راحت رسانی کے لئے مرکزی اور ریاستی ٹیمیں مسلسل متحرک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 9:41 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍اگست(ایس او نیوز) پچھلے ایک ہفتے سے زیادہ کی مدت سے ریاست کے ملناڈ اور ساحلی علاقوں میں جاری موسلادھار بارش اب بھی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

مغربی گھاٹ کے علاقوں میںآنے والے شیموگہ ، کورگ اور چکمگلور میں بھاری تباہی کی اطلاعات ملی ہیں۔ یہاں پر سڑکوں کا نظام مکمل طور پر بہہ چکا ہے، بڑی تعداد میں مکانات گر چکے ہیں، ڈھلانوں کے کھسکنے سے کافی نقصان سڑکوں اور گھاٹوں میں ہوا ہے۔

اس کے ساتھ پڑوسی ریاست میں کیرلا میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی صورتحال نے پڑوسی اضلاع کی صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے اور وہاں کی تمام ندیوں سے بہایا گیا پانی کرناٹک کا رخ کرکے یہاں بھی سیلاب کی وجہ بنایا۔ ملناڈ میں جاری بارش کے سبب نہ صرف سڑکوں کو بلکہ ریل نیٹ ورک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جابجا ریل کی پٹریاں اکھڑ گئیں۔ زمین کھسکنے کی وجہ سے مٹی کے تودے پٹریوں پر جمع ہوگئے۔

مسلسل بارش کے سبب پٹریوں کو صاف کرنے کے کام میں بھی رکاوٹ حاصل ہوئی جس کی وجہ سے ملناڈ کی طرف ریل گاڑیوں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ چکمگلور کے کوپا تعلق میں زمین کھسکنے کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ غائب ہوچکا ہے۔ جابجا زمین کھسکنے کی وجہ سے ضلع میں سپاری کی فصلوں کو کروڑوں کا نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہیں۔

چکمگلور میں ریل کی پٹریوں پر زمین کے تودے گرنے کے نتیجے میں بنگلور اور منگلور کے درمیان ریلوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی ہے۔ کورگ میں سیلاب کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس اور صوبائی ریلیف فورس کو متعین کیا گیا ہے۔منگلور سے ان ٹیموں کی مدد کے لئے بحریہ کی ٹیمیں ہیلی کاپٹروں سمیت طلب کرلی گئی ہیں۔ ریلیف فورس کے 80 سے زائد جوان کورگ میں جابجا راحت کاری کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔

ضلع کے کالور دیہات میں سب سے زیادہ تباہی مچی ہے ، یہاں کے تقریباً تمام مکانات بہہ گئے ہیں اور اس دیہات کی پوری زمین زیر آب آچکی ہے۔ یہاں پر پھنسے 150 سے زائد لوگوں کو این ڈی آر ایف کے جوانوں نے آج کافی جدوجہد کے بعد بچالیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے یہاں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ کورگ کے ہیبٹ گیرے دیہات میں کل 20 سے زائد مکانات بہہ گئے۔ یہاں سے بھی 300لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ راحت رسانی کے لئے پانی میں اترنے والی ٹیموں کوکافی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مرکیرہ کے رکن اسمبلی اپچو رنجن خود سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے تھے راحت رسانی ٹیموں نے انہیں اور ان کے افراد خانہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ کورگ میں مچی تباہی کو دیکھتے ہوئے ریاست کے کونے کونے سے متاثرین کی مدد کے لئے امداد فراہم کرنے کا سلسلہ چل پڑہا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے بھی راحت رسانی کے لئے تمام ضروری قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ ان علاقوں میں بارش کے سبب اب تک 7 ؍ اموات ہوچکی ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے راحت رسانی کے لئے کیرلا کے ساتھ کرناٹک کو بھی مناسب فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...