ممبئی میں موسلادھار بارش سے پروازیں منسوخ، اسکول وکالج بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2017, 12:12 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،20/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ممبئی شہر میں لگاتار دوسرے روز موسلادھار بارش نے عام زندگی درہم برہم کردی، ممبئی ایرپورٹ پر فلائٹ آپریشنس میں خلل پڑگیا اور اس تجارتی دارالحکومت میں سب اربن ٹرین سرویسس تاخیر سے چلانا پڑا ہے۔ بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ڈزاسٹر مینجمنٹ سل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مسلسل بارش کے بعد ابھی تک کوئی خوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے اسکولوں اور کالجوں کو موسلادھار بارش کے تناظر میں آج بدستور بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو سٹی کے کئی حصوں بشمول سائوتھ ممبئی، بوری ویلی، کاندی ویلی، اندھیری اور بندھوپ میں کافی بارش ہوئی ہے لیکن کسی جانی نقصان کی شہر کے کسی بھی حصہ سے کوئی اطلاع وصول نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی پولیس نے آج دیرگئے سمندر میں اونچی لہرٹیں اٹھنے کا انتباہ بھی دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صبح 8:30 بجے سے آج صبح 5:30 تک کولابہ رصد گاہ میں 210 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اتنے ہی وقت میں سانتا کروز آبزرویٹری میں 303.7 ملی میٹر بارش درج ہوئی ہے۔ محکمہ کے عہدیدار نے ماہی گیروں کو سمندر میں دور تک جانے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔ ممبئی ایرپورٹ میں پروازوں کی آمد و رفت موسلادھار بارش اور حد بصارت میں کمی کے سبب متاثر ہوئی ہیں۔ 108 فلائٹس منسوخ ہوئیں۔ گزشتہ رات بڑے رنوے (09/27) پر اسپائس جٹ کا طیارہ پھسل جانے سے مسئلہ پیچیدہ ہوگیا کیوں کہ اس حادثہ میں پرائیویٹ ایرپورٹ آپریٹر کو اپنے آپریشنس سیکانڈری رنوے پر منتقل کرنے پر مجبور ہونا پڑا جہاں سے محدود آپریشنس ہی انجان دیئے جاسکتے ہیں۔

ایرپورٹ کے عہدیدار نے کہا کہ آج صبح تک ایک دو نہیں بلکہ 56 فلائٹس کا رخ مختلف ایرپورٹس کی طرف موڑنا پڑا کیوں کہ بڑا رنوے بدستور استعمال میں نہیں ہے جس کی وجہ وہاں پھنسا ہوا اسپائس جٹ کا طیارہ ہے۔ ایرپورٹ کے حکام پوری کوشش کررہے ہیں کہ رنوے کا یہ مسئلہ آج کسی طرح حل ہوجائے۔ ممبئی ایرپورٹ جو ملک کا دوسرا مصروف ترین ایرپورٹ ہے، روزانہ 930 فلائٹس کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے اور فی گھنٹہ اوسطاً 48 پروازوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ دریں اثناء ایک عہدیدار نے بتایا کہ سب اربن ٹرین سرویسس 10 تا 15 منٹ تاخیر سے چلائی جارہی ہیں۔ آج ان ٹرینوں میں نسبتاً کم ہجوم دیکھنے میں آیا کیوں کہ لوگ مزید بارش کی پیش قیاسی کے سبب گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سنٹرل ریلوے کے ترجمان اعلی سنیل اداسی نے کہا کہ چند مختصر مسافت والی لوکل ٹرینوں کو کل رات منسوخ کردینا پڑا تاکہ مجموعی طور پر سرویسس میں خلل کو ٹالا جاسکے۔ بی ایم سی کے عہدیدار نے کہا کہ شہر کے دو بڑے راستوں ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے اور ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر گاڑیوں کی آمد و رفت تو رکی نہیں لیکن کچھ حد تک سست ضرور پڑ گئی ہے۔ بریہن ممبئی الیکٹریسٹی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بسٹ) کے ترجمان ہنومنت گوفانے کے مطابق بسیں معمول پر چل رہی ہیں اور ان کا رخ ادھر ادھر موڑنے کی حاجت نہیں ہوئی ہے۔ تاہم ممبئی کی زندگی کا اہم حصہ ڈبہ والا سرویس آج منسوخ کردی گئی۔ شہر میں دفتر جانے والے افراد کو زائد از دو لاکھ ٹفنس کی فراہمی اسی سرویس کے ذریعہ انجام پاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔