’ پاکستان زندہ باد‘کے نعرے لگانے پرہاویری میں ایک شخص کو عوام نے پیٹا۔ بیلگاوی میں ٹیچرکا گھر نذرآتش۔ رائچور میں ہنگامہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 9:46 PM | ریاستی خبریں |

ہاویری 17؍فروری (ایس او نیوز) کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے دیوگیری کے عوام نے ایک مشعل بردار جلوس نکالاتھا اور جلوس کے شرکاء پاکستان مخالف نعرے بلند کررہے تھے۔ اس دوران ایک شخص نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانا شروع کیا تو ہجوم نے اسے بری طرح پیٹ ڈالا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق نعرے لگاتے ہوئے جلوس جب آگے بڑھ رہا تھا تو شراب کے نشے میں دھت محمد علی کیری مٹی ہلّی نامی شخص بھی جلوس میں شریک ہوگیا۔ اور پھر اس نے پاکستان مخالف نعروں کے جواب میں پاکستان کی حمایت میں نعرے بلند کیے۔ اس سے جلوس کے شرکاء برہم ہوگئے اور محمد علی کو بے رحمی سے پیٹنا شروع کیا۔جیسے ہی پولیس کو اس کی خبرملی تو اس نے وہاں پہنچ کر ملزم محمدعلی کو اپنی حراست میں لیتے ہوئے مشتعل ہجوم کو قابومیں کیا۔محمد علی کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔

بیلگاوی میں ٹیچر کا گھر جلادیا: بیلگاوی سے ملی اطلاع کے مطابق شیوا پورا نامی علاقے میں رہنے والی زلیخا نذیر صاب مادمداپورا(25سال) نامی ایک ٹیچر نے سنیچر کے دن فیس بک پر اپنا اسٹیٹس ’پاکستان زندہ باد‘ رکھ دیا۔اس سے ناراض مقامی لوگوں نے آس پاس کے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر رات کے وقت زلیخا کے گھر کو نذر آتش کردیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔

معلوم ہوا ہے کہ فیس بک پر اسٹیٹس بدلنے کے خلاف عوام کے بھڑکتے ہوئے جذبات کو دیکھ کر زلیخا کے گھر والوں نے پہلے ہی اسے یاراگٹّی نامی گاؤں کے ایک ہوٹل میں چھپادیاتھا۔پولیس نے زلیخا کے خلاف کیس درج کرلینے کے بعد اسے گرفتار کرلیا ہے۔اس کے بعد بھی مقامی لوگوں نے دھرنا دیااور سڑک روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایم ایل اے آنند مامانی نے بھی مظاہرے کے مقام پر پہنچ کر ملزمہ کے لئے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا۔

رائچور میں ہنگامہ۔پولیس کالاٹھی چارج: جب کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے بعد مبینہ طور پر جشن مناتے ہوئے 15افراد کی ایک ٹولی نے رائچور ضلع کے تالیکھان گاؤں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے پر رنگ مَلتے ہوئے خوشی کا مظاہرہ کیاتو یہ خبر سوشیل میڈیا پر عام ہوگئی ۔جمعہ کی رات کو اس خبر کے عام ہوتے ہی آس پاس کے علاقوں سے ایک ہزار سے زیادہ نوجوان تالیکھان کی عبادت گاہ کے پاس جمع ہوگئے۔ وہاں پرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کچھ مظاہرین عبادت گاہ میں گھس گئے ۔ وہاں پر موجود لوٹے وغیرہ توڑ ڈالے اور کچھ کپڑوں میں آگ بھی لگادی۔


جب اس احتجاج اور ہنگامے کی اطلاع ملی تو پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر برہم ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔اس کے علاوہ ہندوستانیوں فوجیوں کی شہادت پر جشن منانے کے الزام میں 6افراد کے خلاف کیس درج کرلیا۔جن میں سے خواجہ صاب، حسین صاب اور بُڈھے صاب کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور بقیہ ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

بنگلورو میں شکایت درج: کرناٹکا حامی تنظیم کے ایک رکن ناگیش راؤنے سنیچر کے دن سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں چند لوگوںکے خلاف شکایت درج کی ہے کہ انہوں نے فیس بک پر پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے کو صحیح قرار دیا اور فوجیوں کے مارے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ناگیش نے اپنی شکایت میں حبیب ملک، عبدالحنیف، سلطان احمد، سلمان نثار، عامر شریف اور عمیر غوث کے نام درج کیے ہیں اور ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...