ریاست میں سدرامیا حکومت کی کارکردگی بہت بڑا صفر: وشواناتھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2017, 1:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍جون(ایس او نیوز)ریاست میں سدرامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت کی چار سال کی تکمیل کے سلسلے میں میسور میں منعقدہ دو روزہ تقریبات پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے باغی کانگریس لیڈر ایچ وشواناتھ نے کہا کہ کانگریس نے جو اجلاس منعقد کیا تھا وہ حکومت کی کامیابیوں کا اجلاس نہیں، بلکہ ناکامیوں پر پردہ پوشی کیلئے شور مچانے کا پلاٹ فارم ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وشواناتھ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا دعویٰ کررہے ہیں کہ انہوں نے پچھلے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے انتخابی منشور کو عملی جامہ پہنادیا ہے۔سدرامیا اس بات کی وضاحت کریں کہ وہ کونسے نکات ہیں جن کو اس حکومت نے کانگریس منشور سے لے کر عملی شکل دی ہے۔ غالباً سدرامیا بھی نہیں جانتے کہ کانگریس نے عوام سے کیا وعدے کئے تھے اور حکومت نے چار سال کے دوران کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو روزہ تقریبات کے دوران جو بلند بانگ دعوے کئے گئے ان میں سے 25 فیصد سچ اور 75 فیصد جھوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ درج فہرست طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے مختص فنڈز کو دیگر محکموں میں منتقل کردیاگیا ہے۔ جس کے ذریعہ ان طبقات کے ساتھ سدرامیانے کھلی ناانصافی کی ہے۔کسانوں کیلئے سدرامیا حکومت کی کارکردگی کو وشواناتھ نے بہت بڑا صفر قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ درج فہرست طبقات کیلئے مختص رقم 27ہزار کروڑ روپیوں میں سے محکمۂ دیہی ترقیات کو دو ہزار کروڑ روپے، محکمۂ تعمیرات عامہ کو دو ہزار کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چار سال کے دوران حکومت نے ریاست میں آبپاشی کیلئے کونسانیا کینال تعمیر کیا اور کس نئے کینال میں پانی بہایا گیااس کا جواب سدرامیا کے پاس موجود نہیں ۔ ریاست میں کانکنی سے متعلق تین اضلاع کی ترقی کیلئے ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد بھی حکومت کی طرف سے وہاں کی ترقی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ان اضلاع کی ترقی کیلئے حکومت کے پاس دس ہزار کروڑ روپیوں کی رقم سڑ رہی ہے۔ ان اضلاع کی ترقی کیلئے سدرامیا اب تک ایک میٹنگ بھی طلب نہیں کرپائے، لوک آیوکتہ کو کمزور کرنے کیلئے انسداد کرپشن بیورو کا قیام عمل میں لایا۔ انہوں نے کہاکہ کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کو اگر ان تمام باتوں کا علم ہے تو لاپرواؤں کے خلاف نوٹس جاری کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے گویا کانگریس ہائی کمان کو ہائی جیک کرلیا ہے۔ اس موقع پر اس سوال پر کہ وہ کانگریس میں بنے رہیں گے یا جنتادل (ایس) میں شمولیت اختیار کریں گے، چھپے الفاظ میں جے ڈی ایس میں شمولیت کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ جن حالات کا انہوں نے تذکرہ کیا ہے ان کے تناظر میں وہ کانگریس میں رہیں یا نہ رہیں یہ فیصلہ وہ صحافیوں پر چھوڑنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...