بی ایم ٹی سی بھی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی مار سے متاثر 9؍لاکھ کلومیٹر طے کی ہوئی800؍بسوں کا بطور گجری کوئی خریدار نہیں، بسوں میں سہولیات فراہم کرنے وزیر ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2017, 10:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13/نومبر(ایس او نیوز) گوڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) کا اثر بنگلور میٹروپالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) پربھی پڑنے لگاہے۔ بی ایم ٹی سی کی 800خستہ حال بسوں کو گجری میں ڈالنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ لیکن اس کی خریدی کے لئے کوئی بھی خریدار آگے نہیں آرہاہے۔ کیوں کہ ان پر بھی 28؍فیصد جی ایس ٹی لگایا گیاہے۔ ریاستی وزیر برائے ٹرنسپورٹ ایچ ایم ریونا کے مطابق بی ایم ٹی سی میں 9؍لاکھ کلومیٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد جس میں 800؍بسیں شامل ہیں انہیں گجری میں ڈالنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ لیکن نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جاری ہونے سے ان بسوں اور اس کے پرزوں کی خریدی کے لئے کوئی بھی آگے نہیں بڑھ رہاہے۔ جی ایس ٹی جاری ہونے سے قبل خستہ حال بسوں اور پرزوں پر صرف 5؍فیصد ٹیکس لگایا جارہاتھا۔ مذکورہ خستہ حال بسوں کی فروخت نہ ہونے پر انہیں تمام ڈپوؤں میں کھڑی کردی گئی ہیں جس سے فی الحال چل رہی بسوں کی مرمت کرنے میں میکانکس کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ اسی کے پیش نظر اب تمام ڈپوؤں سے 10تا 15؍بسوں کو باہر نکال کر شہر کی مضافات میں چکناگٹے میں واقع بی ایم ٹی سی ورکشاپ میں کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ وہاں بی ایم ٹی سی کی ملکیت کی کئی ہزار ایکڑ زمین ہے۔ دومقامات پر ڈمپنگ یارڈ تعمیر کرکے بسوں کو کھڑا کیا جائے گا۔ وزیر موصوف کے مطابق شہر میں ٹریفک کے مسئلہ کو حل کرنے کے مقصد سے پینیا میں واقع بسویشورا بس اسٹینڈ میں کے ایس آرٹی سی اور بی ایم ٹی سی بسوں کی سرویس شروع کی جائے گی۔ اس بس اسٹینڈ سے میٹرو کے لئے فیڈر بسوں کی سہولت بھی شروع کی جائے گی۔ کولار، مالور، چنتامنی اور چینئی کی طرف جانے والی بسوں کو کے آرپورم سے روانہ کرنے کے لئے جگہ کی تلاش جاری ہے۔ وولوو بسوں میں 90؍فیصد بسیں خراب ہوکر کھڑی ہیں ان کی مرمت کے لئے وولوو کمپنی کے ماہرین کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ بہت جلد سوئزرلینڈ سے میکانیکوں کی ایک ٹیم شہر کے دورہ کرے گی اور ان خراب بسوں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ استعمال کے قابل بنائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے حال ہی میں بتایاتھاکہ بی ایم ٹی سی اگلے ماہ مزید 400؍نئی بسوں کو سڑکوں پر اتارے گا۔ الیکٹرانک بسوں کی خریدی کے لئے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ وجہاز رانی نیتن گٹکری سے تبادلہ خیال کے لئے وہ بہت جلد نئی دہلی جانے والے ہیں۔ مرکزی وریاستی حکومت کے فنڈ سے ان بسوں کو خریدا جائے گا۔ وزیر موصوف کے مطابق فی الیکٹرانک بس کی قیمت دو سے 3؍کروڑ روپئے ہونے کا امکان ہے۔ لیکن انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں انہیں واضح طورپر کوئی جانکاری نہیں ہے۔ مارکو پولو بسوں کی خریدی سے بی ایم ٹی سی کو کافی نقصان پہنچاہے۔ اس کی جانچ کروائی جارہی ہے۔ شہر میں دوبارہ ڈبل ڈیکر بسوں کا تعارف کروانے پر بھی وزیر ٹرانسپورٹ غورکررہے ہیں۔ بی ایم ٹی سی میں جملہ 6430؍بسیں ہیں۔ اگلے ماہ مزید 400؍بسیں گجری کے لئے تیار ہونے والی ہیں۔ اسی کو مد نظر رکھ کر بی ایم ٹی سی نے مزید ڈیڑھ ہزار بسیں خریدنے کا فیصلہ کیاہے۔ بی ایم ٹی سی کنڈکٹرس اور جانچ افسران کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کی روک تھام کے لئے جانچ کے دوران خصوصی اسکواڈ افسرس، ویڈیو ریکارڈنگ کریں گے۔ بسوں میں مسافروں کے تحفظ کے لئے خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں اور مزید 1000؍بسوں میں لگائے جانے پر غور کیا جارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...