اقلیتوں کی فلاح کیلئے مثالی بجٹ لائق مبارکباد: وائی سعید احمد

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th March 2017, 11:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:20/مارچ(ایس او نیوز ) وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے امسال اقلیتوں کی فلاح وبہبود ی کیلئے 2750کروڑ روپیوں کا بجٹ پیش کئے جانے کا کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبے کے چیرمین وائی سعید احمد نے خیر مقدم کیا ہے، آج اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا ابوالکلام آزاد بھون پر مشتمل محکمہئ اقلیتی بہبود کے تمام دفاتر کو یکجا کرنے کیلئے ایک عالیشان عمارت کی تعمیر کیلئے بجٹ میں 20 کروڑ روپیوں کی رقم مختص کرنے کا اقدام خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کیلئے اتنا بڑا بجٹ ملک کی کسی ریاست میں نہیں دیاجاتا، اس کیلئے وزیراعلیٰ سدرامیا کے ساتھ وزیر برائے اقلیتی بہبود تنویر سیٹھ، وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ، وزیر شہری رسد وخوراک یوٹی قادر، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان، نیز تمام مسلم اراکین اسمبلی وکونسل اور مسلم قائدین قابل مبارکباد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے برہت بنگلور مہانگر پالیکے میں دس اقامتی ہاسٹل کی تعمیر، اقلیتی طبقات سے وابستہ ہونہار طلبا جو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور آئی آئی ایس سی جیسے اداروں میں داخلہ لیں گے، انہیں دولاکھ روپیوں کا یک وقتی گرانٹ دینے کا فیصلہ بھی قابل ستائش ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتی طبقات سے وابستہ ایک ہزار جوانوں کو فوج میں بھرتی کی تربیت سے آراستہ کرنے کا فیصلہ بھی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا سے جلد ہی یہ نمائندگی کی جائے گی کہ اقلیتی طبقات سے وابستہ متوسط اور غریب شہریوں کو مناسب قیمتوں پر مکانات کرناٹکا ہاؤزنگ بورڈ کے ذریعہ فراہم کرنے کی گنجائش نکالی جائے، حالانکہ فی الوقت ہاؤزنگ بورڈ، بی ڈی اے یا دیگر اداروں کے ضوابط میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سدرامیا چاہیں تو اس پر غور کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ریاستی قائدین کو بھی متوجہ ہونا چاہئے۔ سعید احمد نے بتایاکہ مئی کے آخری ہفتے میں اقلیتی شعبے کی طرف سے ایک ویمنس کنونشن بنگلور زون میں منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کی عزت افزائی کی جائے گی اور سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرنے کے سلسلے میں بیداری مہم چلائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور، ریاستی وزراء اور دیگر قائدین کو اس کنونشن میں مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بلگاوی، کلبرگی، میسور اور ساحلی علاقوں میں ایسی الگ الگ کانفرنسوں کا اہتمام کیا جائے گا، جس کے ذریعہ بیداری لائی جائے گی، اور آخر میں صوبائی سطح کا کنونشن بنگلور میں منعقد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...