2019تک گاؤں ،دیہات میں وائی۔ فائی سروس پہنچانے کے لیے ٹینڈر جاری کرے گی سرکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 10:37 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ڈیجیٹل انڈیا کے خواب کو پورا کرنا سرکاری کی اولین ترجیح ہے۔گاؤں ،یہات تک انٹرنیٹ پہنچانے کیلئے ٹیلی کام شعبہ ایک ہفتے کے اندر وائی ۔ فائی کیلئے ٹینڈر جاری کرنیوالا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 2019 تک سبھی گرام پنچایتوں تک وائی ۔ فائی سروس کیلئے ٹینڈر جاری کیا جائیگا ۔ جس کی قیمت تقریباً3,700کروڑ ہوگی۔اس پروجیکٹ کے تحت حکومت سال کے آخر تک 1 لاکھ گرام پنچایتوں میں 1 جی بی پی ایس کی اسپیڈ سے براڈبینڈ سروس شروع کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ہفتے ٹینڈر سے جڑی سبھی جانکاریاں پختہ کر لی جائیں گی۔فوراً ہی ٹینڈر جاری کر دیا جائیگا۔ پلان کے مطابق ایک سال کے اندر 1 لاکھ گاؤں میں وائی ۔ فائی سروس شروع کرنا ہے۔ اور بچی ہوئی گرام پنچایتوں میں 2019 تک۔وائی ۔ فائی نیٹورک بھارت نیٹ ورک پروجیکٹ کا حصہ ہے جسکا مقصد سبھی گرام پنچایتوں تک براڈبینڈ پہنچانے کیلئے آپٹکل فائبربیسڈانفراسٹرکچر تیار کرنا ہے۔ نئی ٹیلی کام پالیسی کے تحت حکومت کی پالیسی2022 تک ریگولرانٹرنیٹ 30 کروڑ سے بڑھاکر 70 کروڑ لوگوں تک پہنچانیکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔