گورکھپورسانحہ:جب یوگی نے دورہ کیاتوپھرلاپرواہی کیسے ہوئی،براہِ راست بی جے پی سرکارذمہ دار، اپوزیشن نے سی ایم یوگی سے مانگااستعفیٰ، وزیر موریانے کہا، جلدبازی نہ کریں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2017, 11:49 AM | ملکی خبریں |

گورکھپور،12؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ کے ہوم ڈسٹرکٹ گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں محض36 گھنٹے میں30 معصوموں کی موت نے ریاستی حکومت اور ریاستی انتظامیہ پر کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ پچھلی حکومتوں پر لچر طریقہ کار کا الزام لگا کر اقتدار میں آئی میں بی جے پی کے راج میں اتفاق سے اتنی تعداد میں بچوں کی موت کے واقعہ نے اپوزیشن کو بھی حملہ آور ہونے کا موقع دے دیا ہے۔ لیکن حکومت کے رویے سے لگتاہے کہ خودکی ذمہ داری لینے کے بجائے ڈاکٹروں پرہی گاج کراکرغصے کوٹھنڈاکرنے کی کوشش کی جائے گی کیونکہ اگرگیس کی کمی پیسے کے عدم ادائیگی کی وجہ سے ہوئی اورباربارریمانڈرملنے کے باوجودلاپرواہی کی وجہ سے ہوئی توبراہِ راست یوگی سرکارذمہ دارہے نہ کہ ڈاکٹر،لیکن ڈاکٹروں پرہی گاج کراکرمعاملے کوخاموشی کے ساتھ دبادیاجائے گا۔جیساکہ اب بیان آرہاہے کہ گیس کی کمی کے علاوہ اوربھی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ریاست میں اہم اپوزیشن ایس پی کے ساتھ بی ایس پی اور کانگریس کے بڑے لیڈروں نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ یوگی حکومت کے طریقہ کار پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ اپوزیشن کے سارے لیڈر متحد ہوکر پوچھ رہے ہیں کہ جب وزیر اعلی یوگی نے تین دن پہلے ہی بی آر ڈی میڈیکل کالج کا دورہ کیا تھا تو وہاں اتنی بڑی لاپرواہی کیسے ہوئی۔یوپی کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ اپوزیشن جلد بازی میں ہے اور ریاست کی حکومت عوام کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہے، قصورواروں کے خلاف یوپی حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ یوپی حکومت کے وزیر آشوتوش ٹنڈن نے کہا کہ سی ایم یوگی پورے معاملے پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مجھ سے اور وزیر صحت سے معلومات بھی مانگی ہے، ہم گورکھپور سے لوٹ کر سی ایم کو پورے معاملے کی اطلاع دیں گے۔ ریاست کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ جب واقعہ کی جائزہ میٹنگ میں شامل ہونے نکلے تو انہوں نے کچھ بھی بولنے سے صاف انکار کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔