چھوٹی صنعتوں کی ترقی کیلئے 23نومبر سے عالمی سرمایہ کاری کانفرنس: دیش پانڈے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 12:25 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍ اگست(ایس او نیوز)ریاستی وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے نے کہا کہ ریاست میں چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے شہر میں 23تا25 نومبر تین روزہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ اس کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک اور بیرونی ممالک کے معروف صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جارہاہے۔ اس سہ روزہ کانفرنس کی بدولت ریاست میں چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کی طرف بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرایا جائے گا اس مقصد کے تحت ریاستی حکومت نے مختلف ممالک میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے بارے میں روڈ شو کے اہتمام کا فیصلہ کیاہے، اس کانفرنس کے ذریعہ ریاست میں روزگار کے نئے مواقع ہموار کئے جائیں گے اور ریاست میں صنعتی ترقی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے ایک جامع پالیسی مرتب کرنے کیلئے اس کانفرنس کے ذریعہ پہل کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کھلونو ں ، الیکٹرانک ، موبائیل فون ٹیابلٹ وغیرہ کی صنعتوں کو بڑھاوا دیا جائے گا۔ 2016کے دوران ریاست میں 1.54لاکھ کروڑ روپیوں کا سرمایہ لگایا گیا اس اعتبار سے کرناٹک صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے محاذ پر ملک میں سر فہرست ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں مزید 1.40لاکھ کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری یقینی بنانے کا منصوبہ ہے اس سے اگلے چار سال میں چالیس ہزار سے زائد نئے روزگار قائم کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کا منصوبہ ہے کہ صنعتی پراجکٹوں کو تیزی سے مکمل کرکے ریاست میں ان کی تعداد کو بڑھا کر بارہ تا چودہ لاکھ کردیاجائے اور یہاں پر روزگار کے نئے نئے مواقع مہیا ہوسکیں۔ بنگلور کے علاوہ کنکا پورہ ، بلاری ، دھارواڑ ، کلبرگی ، میسور اور منگلور میں ان منصوبوں کو عملی شکل دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...