چنتامنی میں  لڑکیوں کے ہاسٹل کا رکن اسمبلی کرشنا ریڈی کے ہاتھوں افتتاح

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th November 2017, 12:27 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:25 نومبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز) ایک انسان اسی وقت مکمل انسان کہلاتا ہے جب علم کی روشنی سے آشنا ہو علم نہ صرف انسان کو نکھارتی ہے،  بلکہ وہ علم کے بل بوتے پر سماج اور ملک کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرتیہے جو فراست ایک پڑھے لکھے کو حاصل ہوتی ہے وہ کسی جاہل کو کبھی حاصل نہیں ہوسکتی ہے تعلیم یافتہ فرد اپنے قول و فعل دونوں سے دوسروں کے لئے سود مند ثابت ہوتا ہے آج کے اس جدید دور میں تعلیم ہی اہم مقام اور درجہ دلاتا ہے جو فرد تعلیم سے محروم ہوتا ہے وہ زندگی کی لذتوں سے محروم قرار دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار چنتامنی کے رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کیا ۔ وہ آج یہاں تعلقہ کے دوڈ گنجور گاؤں میں تقریبا 2کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر  لڑکیوں کے ہاسٹل کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ  جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے عمدہ تعلیم مہیا کروانے کی غرض سے حکومت سالانہ کروڑوں روپئے خرچ کررہی ہے جبکہ اسی تعلیم کے لئے پرائیویٹ ادارے تعلیم کے نام پر ہزاروں روپئے ڈونیشن اور فیس لے رہے ہیں انہوں نے والدین سے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ دلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں فی بچے کی تعلیم کے لئے والدین کو ماہانہ 5ہزار خرچ آتا ہے جبکہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت نصابی کتابیں نوٹ بکس گرم کھانا اور شیر ابھاگیہ کے تحت  مفت دودھ مہیا کرنے کے علاوہ بچوں کی نشونما کے لئے مفت ہیلتھ چیک آپ اور دوائیاں دی جاتی ہیں ۔

تعلق پنچایت نائب صدر سرنیواس نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمدہ تعلیم کے ہمراہ اگر بچوں کو ادبی ،فنی اور ثقافتی ہنر مندی کی تعلیم سے آراستہ وپیر استہ کیا جائے تو بچوں کے اندر مزید اعتماد بحال ہوگا اور کسی ایک شعبے کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوگی ایک طالب علم کی ترقی اسی وقت ہوسکتی ہے جب وہ ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل تیار ہوجائے اس کے لئے صرف روایتی تعلیم پر اکتفا کرنے کی بجائے طلبہ کہ چاہئے کہ وہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو منظر عام پر لائیں چار دیوار ی میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو چاہئے کہ وہ کھیل اور ہنر مندی جیسے دیگر پرگراموں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کو آزمائیں۔

اس موقع پرتعلقہ پنچایت صدر شنتما آر ایم ایس آفیسر جیارام ریڈی بلاک ایجوکیشن آفسیر محمد خلیل رویندرہ گوڈا گرام پنچایت رُکن رحمت النساء انجنیاریڈی رام کرشنپا وینکٹ ریڈی کے علاوہ کئی احباب موجود رہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...