بی جے پی کے باغی رہنما گھنشیام تیواری نے استعفی دیا
جے پور،25؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) راجستھان بھارتیہ جنتا پارٹی کے باغی لیڈر اور سانگانیر کے ممبر اسمبلی گھنشیام تیواری نے آج پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نو تشکیل شدہ بھارت واہنی سے آئندہ اسمبلی میں تمام 200 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کریں گے۔
مسٹر تیواری نے آج یہاں کہا کہ وہ طویل عرصے سے پارٹی میں نافذ غیر اعلانیہ ایمرجنسی خلاف جدوجہد کرتے رہے ہیں اور اس کے لیے مسلسل ریاستی اور مرکزی قیادت کو آگاہ کرتے رہے لیکن اس کے باوجود بھی پارٹی میں اندرونی جمہوریت کااختتام، مرکزی قیادت کے ریاستی حکومت کے سامنے گھٹنے والی پالیسی کے عاجز آکر وہ استعفی دے ر ہے ہیں ۔
انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کو ایک خط لکھ کر پارٹی سے اپنا استعفی قبول کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے خط میں پارٹی کی طرف سے ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی لاگو کرکے آئینی اداروں کو مفلوج بنانے، راجستھان کے اقتدار کے لالچی وزراء کے آگے گھٹنے ٹیکنے، بدعنوانی میں ملوث صوبائی کابینہ لوگوں کو بڑھاوا دینے کا الزام بھی لگایا۔
مسٹر تیواری نے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر کو استعفی بھیجنے کے بعد اب انہیں الگ سے اسمبلی کے اسپیکر کو اپنا استعفی بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کو چھوڑنے کا بے حد دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی لاگو کرنے کے دن استعفی دینے کی وجہ یہ ہے کہ وہ بی جے پی کی طرف سے ملک میں لگائے جا رہے غیر اعلانیہ ایمرجنسی کی مخالفت کی علامت ہے. انہوں نے کہا کہ 1975 میں کانگریس کی طرف سے عائد ہونے والی ایمرجنسی کی وجہ سے انہوں نے کافی تکلیف اور تشدد کا سامنا کیا۔