گوری لنکیش اور کلبرگی قتل کیس کی چارج شیٹ جلد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2019, 8:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍جنوری(ایس او نیوز) معروف کنڑا ادیب اور محقق ڈاکٹر ایم ایم کلبرگی اور صحافی گوری لنکیش کے قتل کے سلسلے میں دس مشتبہ ملزمین کے خلاف چارج شیٹ جلد ہی دائر کردی جائے گی۔

سی آئی ڈی کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی اور بتایاکہ ملزمین کے خلاف چارج شیٹ تیار کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی بتایا کہ ان دونوں کے قتل کی تحقیقات قطعی مراحل میں ہیں۔ مشتبہ ملزمین سدھنوا ، راجیش بنگیر ، امول کالے، گنیش مسکین، رام چندرا بدّی، امت داگویکر، بھارت کورنے، سجیت اور شرتھ کے خلاف یہ چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔

سی آئی ڈی ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں کو مارنے کے لئے ایک ہی پستول استعمال میں لائی گئی۔ 30؍ اگست 2015 کو دھارواڑ کے کلیان نگر میں پروفیسر ایم ایم کلبرگی کو ان کی رہائش گاہ کے باہر مار دیاگیا، جبکہ گزشتہ 6 ستمبر 2017کو گوری لنکیش کو ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی ماردی گئی۔ان دونوں معاملوں کی جانچ کو سی آئی ڈی کی خصوصی ٹیموں نے تکمیل تک پہنچادیا ہے، بہت جلد تمام ملزمین کے خلاف فرد جرم دائر کردیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...