تین ریاستوں میں واضح اکثریت کے بعد پارلیمانی انتخابات میں بھی کانگریس کی گھر واپسی کی اُمیدیں؛ مودی کا پپّو فارمولہ ہوگیا فیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th December 2018, 3:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 11/ڈسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)   تین ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس  کی شاندار کامیابی کے بعد کانگریس صدر راہول گاندھی نے  دعوے کے ساتھ کہا ہے کہ ہم پارلیمانی انتخابات میں بھی اسی طرح بی جے پی کو شکست دیں گے۔ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک طرف راہول گاندھی کو پپّو  پپّو کہہ کر اُس کا مذاق اُڑانا  بے حد مہنگا ثابت ہوا، وہیں دوسری طرف شہروں کے نام  تبدیل کرنے  والے یوگی آدتیہ ناتھ کو  عوام نے بتادیا کہ وہ  مسلم ناموں کے ساتھ منسلک شہروں کے نام تبدیل کرنے  والوں کے ساتھ نہیں ہیں۔ تین ریاستوں میں کانگریس کی شاندار گھرواپسی کے ساتھ ہی  کانگریس کے لیڈران کو آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بھی شاندار گھر واپسی کی اُمید ہے۔

تین ریاستوں میں جیت درج کرنے کے بعد کانگریس صدر راہول گاندھی نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جن ریاستوں میں بھاجپا کو ہرایا ہے، اگلے پارلیمانی انتخابات میں بھی ہم اُنہیں ہرائیں گے۔ راہول نے کہا کہ  وزیراعظم مودی نے عوام  سے کئے گئے وعدوں کو توڑا ہے جس کی وجہ سے عوام اُن سے دور ہوگئے ہیں۔ راہول نے دعویٰ کیا کہ  وہ 2019 میں پھر سے بھاجپا کو ہرائیں گے، انہوں نے دوسری دو ریاستوں تلنگانہ اور میزورم میں جیت درج کرنے والی دوسری پارٹیوں کو اس موقع پر مبارکباد پیش اور کہا کہ جن تین ریاستوں میں کانگریس کو جیت ہوئی ہے، یہ دراصل کانگریس کے کارکنوں کی جیت ہے، نوجوانوں کی جیت ہے، چھوٹے دکانداروں کی جیت ہے، کسانوں کی جیت ہے۔ انہوں نے کانگریس کی جیت کے ساتھ ہی اس بات کا اعتراف کیا کہ اب کانگریس پر  بھاری ذمہ داری ہے کہ  عوام نے ہمیں  منتخب کیا ہے تو ہم عوام کی تمام باتوں کو سنیں اور اچھی طرح سنیں اور جن ریاستوں میں جو وزیژن دیا گیا ہے، ہم اس کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی بھاجپا کی نظریات  سے ہے، ہم نے اُنہیں آج ہرایا ہے  آگے 2019 میں پھر ہرائیں گے۔

راہول گاندھی نے واضح کیا کہ کانگریس پارٹی مُکت بھارت  کا دعویٰ کرنے والوں کو عوام نے اس بار سبق سکھایا ہے اور ہم  کانگریس پارٹی مُکت کرانے کی وچار دھاراوں میں وشواس نہیں کرتے۔ مزید بتایا کہ اپوزیشن کو ختم کرنے کی سوچ بھاجپا کی ہے۔

وزیراعظم نے توڑا روزگار کا وعدہ:
راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نےروزگار دلانے کا جو وعدہ کیا تھا، اُس کو انہوں نے  توڑ دیا ۔ہماری حکومت کی منشاء ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو ملازمت ملے۔ راہول نے کہا کہ حقیقی سوال یہ ہے کہ کس طرح نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوسکتا ہے. ہم ان تین ریاستوں میں ان مدعوں  پر کام کرنے والے  ہیں. 

بی جے پی کو ہرایا، لیکن عوام  کے لئے کام کو آگے بڑھائیں گے
راہول نے کہا کہ، دھیہ  پردیش، چھتس گڑھ اور راجستھان میں ہم نے بی جے پی کو شکست دی ہے اور وہاں کے وزیراعلیٰ نے عوام کو لئے جو کام کیا ہے، اُس کے لئے ہم اُن کا  شکریہ ادا کرتے ہیں.اب تبدیلی کا وقت ہے اور ہم اس کام کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔

کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ ببر شیر  ہیں
راہول گاندھی نے  کامیابی کے لئے کانگریس کارکنوں کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا، "کانگریس کے کارکنوں نے ملک کو بتادیا کہ  الیکشن  کیسے لڑا جاتا ہے۔ انہوں نے  کانگریس  کارکنوں کو  شیر ببر قرار دیتے ہوئے  ان کا شکریہ ادا کیا. '

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔