گوری لنکیش کی طرح ایک اور قتل کی سازش کا انکشاف،ملزم نوین کمار کو فون کرنے والے پر اسرار شخص کی تلاش،میسور میں مقیم بھگوا مخالف قلم کار کے ایس بھگوان کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th March 2018, 11:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 5؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این این) گوری لنکیش قتل کیس میں گرفتار کئے گئے اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزم کے ٹی نوین کمار سے پوچھ تاچھ کے دوران بنگلورو پولیس کی ایس آئی ٹی کو ایک اور قتل کی منصوبہ بندی کی بھنک لگی ہے۔ کے ٹی نوین موبائل فون کی جانچ پڑتال کے بعد تفتیش کار اُس پر اسرار شخص کی تلاش میں سرگرداں ہیں جو بنگلورو کے مختلف پی سی اوز سے نوین کو مسلسل فون کرتا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شخص نے کبھی بھی اپنے ذاتی نمبر سے فون نہیں کیا کہ کہیں اس کی شناخت ظاہر نہ ہوجائے ۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کے ٹی نوین کے موبائل فون کی جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ اسے ایس ٹی ڈی نمبر 0824سے کافی عرصے سے کئی فون کالس آئے ہیں۔ جب مذکورہ نمبران کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ بنگلورو میں مختلف پی سی اوز کے نمبر ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کمار اسی پر اسرار شخص کی ہدایت پر کام کرتا ہے اور اگر اس تک رسائی ہوگئی تو گوری لنکیش کے قتل کی سازش اور اس پر عمل در آمد کے ملزمین تک آسانی سے پہنچا جاسکتا ہے۔ پولیس اس بات کی بھی جانچ کررہی ہے کہ کہیں یہ دونوں گوری لنکیش کی ہی طرح میسور میں مقیم معروف مصنف کے ایس بھگوان کے قتل کی منصوبہ بندی تو نہیں کررہے تھے۔ 

واضح رہے کہ بھگوان ان مصنّفین میں شامل ہیں جنہیں گوری لنکیش کے قتل کے بعد سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔ بھگوان ہندو تواوادیوں اور مذہبی شدت پسندوں کے خلاف بے دھڑک اپنی رائے ظاہر کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ اخبار مذکور ہ کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیم میں موجود ذرائع نے اسے بتایا ہے کہ کے ٹی نوین کمار نے فون کرنے والے مذکورہ مشتبہ شخص کے ساتھ مل کر اسی سال جنوری میں دوسرے قتل کی تیاری بھی کرلی تھی۔ تفتیش کار گزشتہ ماہ سے ہی کمار پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ کے ایس بھگوان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی تفتیش کاروں کے اس موقف کی تائید کرتا ہے کہ گوری لنکیش کو ہندو تواوادیوں کے خلاف ان کے نظریات اور ان کے برملا اظہار کے سبب نشانہ بنایا گیا ہے۔ کے ٹی نوین کمار کے ایک دوست نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ گوری لنکیش کے قتل کے بعد جب بیرور میں کمار کے گھر پر اس نے اس سے ملاقات کی تھی تو کمار نے اسے بندوق کی گولیوں سے بھرا ہوا ایک ڈبہ دکھایا تھا اور بتایا تھا کہ ایک ’’بڑے آپریش‘‘ کیلئے ہے جو گوری لنکیش کے قتل جیسا ہی ہوگا۔ نوین کمار کی گرفتاری 2؍ مار کو عمل میں آئی تھی۔ اس کا تعلق ہندوانتہا پسند تنظیم سناتن سنستھا سے ہونے کے اشارے ملے ہیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق اس کی تحویل سے سناتھ سنستھا کا کافی نظریاتی مواد برآمد کیا گیا ہے جس میں اس تنظیم کی کتاب اور اس کی تعلیمات شامل ہیں۔ 

کون ہے نوین کمار؟ کے ٹی نوین کمار شدت پسند ہندو تواوادی تنظیم ہندو یوا سینا کا بانی ہے۔ اس کے تعلقات بدنام زمانہ سناتن ساسنستھا سے بھی ظاہر ہوئے ہیں۔ پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اسلحہ کے کاروبار سے اپنی وابستگی کا اعتراف کیا ہے اور شبہ ہے کہ گوری کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ نوین نے ہی فراہم کیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...