گوری لنکیش کو ہندو مخالف نظریات کے لئے مارا گیا؟
بنگلورو،2 جون(سایس او نیوز) گوری لنکیش قتل مقدمہ کے تعلق سے داخل کردہ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافی کو دراصل اس لئے ہندو مخالف نظریات کے لئے قتل کیا گیا ۔ کے ٹی نوین کمار کے خلاف جو مقدمہ کے پہلا ملزم ہے ۔د اخل کردہ 651 صفحات کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمین گوری کے ہندو مذہب، ہندوؤں کے خلاف گفتگو کرنے اور ہندو مذہب کی توہین کرنے کے لئے چراغ پا تھے ۔ تاہم نوین کمار کے بیانات اور مدور کے اس کے تین ساتھیوں کے بیانات کو عام نہیں کیا گیا۔ذ رائع کے مطابق ایسا ایس آئی ٹی کی گزارش پر کیا گیا کہ یہ خوف تھا کہ بیانات کی اشاعت سے دیگر ملزمین چالاک ہوجائیں گے ۔ نوین کی بیوی روپا کے مطابق اس کے شوہر نے ایک پستول اور کچھ گولیاں دسہرہ سے تین مہینہ قبل حاصل کی تھیں ۔ جب اس نے پوچھا تو اس نے یہ کہا کہ یہ نقلی گولیاں ہیں اور بندروں کو بھگانے کیلئے ہیں ۔ اس کے بیان کے مطابق دسہرہ تہوار کے موقع پر اس نے پستول کی پوجا کی تھی ۔