گاندھی اور شاستری کو خراج عقیدت ،سڑکیں نہیں دلوں اور ذہنوں کو صاف کرنا ضروری: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd October 2017, 12:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2/اکتوبر(ایس او نیوز)کرناٹک پریش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈران کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی صفائی کرنے کے بجائے اپنے ذہن ودلوں کو صاف کریں تو سماج میں امن و امن اور یکجہتی کی فضاء ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے نام پر بی جے پی لیڈران سڑکوں کو پاک و صاف کرنے لگے ہیں۔اس سے کوئی زیادہ فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔اس کے برعکس بی جے پی پارٹی کے لیڈران اپنے ذہن اور دلوں کی صفائی کریں تو اس میں انہیں کافی فائدہ ہوگا۔ سماج میں صحیح طریقہ سے جینے کا ماحول پیدا ہو سکے گا۔ کے پی سی سی دفتر میں گاندھی جی کے 148ویں اور سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کے 113ویں جنم دن تقریبات کے موقع پر دونوں اہم شخصیات کی تصاویر پر پھول نچھاور کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اگرسماج میں امن و سلامتی برقرار رہنی ہو تو دلوں کو پاک و صاف رکھنا ضروری ہے۔ اس کیلئے گاندھی جی اور لال بہادر شاستری نے ہمیشہ زور دیا تھا۔ اس کام کی آج بی جے پی لیڈراں کو سخت ضرورت ہے۔پرمیشور نے کہا کہ ان دنوں سماج میں فرقہ پرست طاقتیں کافی زیادہ سراٹھانے لگی ہیں۔ایسے طاقتوں کے خاتمے کے لئے متحدہ طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ورنہ ایسی طاقتیں امن اور سلامتی کو ختم کردیں گی۔اس کیلئے ہرگز موقع نہیں دینا چاہئے۔2018کے اسمبلی انتخابات میں بھی بھاری اکثریت کے ساتھ کانگریس دوبارہ برسر اقتدار آنے کی یقین کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ اس یقین پر پورا اترنے کیلئے لیڈران اور کارکنان کو چاہئے کہ وہ ریاستی عوام کے مکانوں تک پہنچ کر ریاستی حکومت کی کامیاب اسکیموں اور پروگراموں سے واقف کرتے ہوئے اگلے اسمبلی انتخابات میں بھی اپنا تعاون کانگریس پارتی کو برقرار رکھنے کی گزارش کریں۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 54ہزار بوتھس قائم کئے گئے ہیں ہر بوتھ تک پارٹی کے لیڈران پہنچ کر 4برسوں کے دوران کانگریس حکومت کے 4.50لاکھ کام جو کئے گئے ہیں اس کو اجاگر کریں۔پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ کانگریس پارٹی غرباء، طلباء، اقلیتوں اور کمزور طبقات کو سماجی انصاف فراہم کرنے کا کام کررہی ہے۔یہ سب بی جے پی کو ہضم نہیں ہو پارہا ہے اسی لئے بی جے پی لیڈران ریاستی حکومت پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے ریاستی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔پرمیشور نے ریاستی عوام سے گزارش کی کہ وہ بی جے پی لیڈران کے ان الزامات پر ہر گز توجہ نہ دیں۔ انہوں نے پارٹی لیڈران اور کارکنان کو مشورہ دیا کہ وہ پارٹی کو دوبارہ اقتدار پر لانے کیلئے ابھی سے کوشش شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سماج میں تفرقہ ڈالنے کا کام کرتی آرہی ہے۔ جمہوریت کے معنی آج تک بی جے پی نہیں سمجھ سکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی جی کو اقلیتوں کا کافی ہمدرد رہنے کی وجہ سے قتل کیا گیا ۔ کانگریس پارٹی نے ملک کے لئے جہاں کئی لیڈران کو پیش کیا ہے وہیں شفاف انتظامیہ بھی فراہم کرتی آرہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی نے ملک کیلئے کیا دیا ہے؟ پرمیشور نے وزیر اعظم نریندر مودی کی مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے جاری قوانین سے ملک کی معیشت کافی کمزور پڑ چکی ہے۔ عام آدمی کو بھی ٹیکس ادا کرنے پر مجبور کررکھا ہے۔ چھا چھ پینے والے کو بھی ٹیکس ادا کرناپڑے گا۔ اسی طرح ٹیکس نظام ملک کی آزادی کے 70سال میں کہیں بھی نظر نہیں آیا۔اس موقع پر کے پی سی سی کے کارگزار صدر ایس آر پاٹیل نے کہا کہ گاندھی جی کو عالمی سطح پرعزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ گاندھی جی بہت ہی بڑی عظیم شخصیت تھے۔ میئر سمپت راج نے کہا کہ بنگلورو شہر کے مختلف علاقوں میں گاندھی جی کی کئی یادگاریں موجود ہیں ان علاقوں کو بی بی ایم پی کی جانب سے ترقی دینے کیلئے ہر جھنڈی دکھانے کی گزارش کی۔ تقریب میں سینئر کانگریس لیڈر و رکن پارلیمان سابق مرکزی وزیر کے ایچ من اپا، ریاستی وزیر برائے کنڑا اینڈ کلچر اوما شری، کے پی سی سی کے نائب صدر بی ایل شنکر، پروفیسر رادھاکرشنا، ویمنز ونگ کی صدر لکشمی ہبالکر سمیت دیگر لیڈران موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...