افسر سلطانہ میورئیل ہاسپٹل اور تاشقند ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے گلبرگہ میں کامیاب مفت طبی کیمپ
کئی ماہر ڈاکٹروں کی شرکت ، 400مریضوں کی مفت جانچ اور مفت دوائیوں کی تقسیم
گلبرگہ ،18؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تاشقند ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ اور افسر سلطانہ میمورئیل ملٹی اسپیشیالٹی ہاسپٹل ASM Hospital،گلبرگہ کی جانب سے 16جولائی کو صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک ایک مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا ۔ اس کیمپ میں 400سے زیادہ مریضوں نے اپنی مفت طبی جانچ سے استفادہ کیا ۔ گلبرگہ کے مشہور ڈاکٹرس ڈاکٹر فیض مقتدر، ایم ایس ای این ٹی، ڈاکٹر رویندر رائے رام ایم آرتھو، ڈاکٹر روشن شاہ ایم ایس نیرو، سرجن، ڈاکٹر عرفان وارث ایم ڈی انیس تھیسیالوجسٹ، ڈاکٹر افتخار احمد ڈی اے اینستھیسیالوجسٹ، ڈاکٹر فرقان انعامدار ڈی انیستھیسیالوجسٹ، ڈاکٹر صدف رخسار ڈی جی اور، ڈاکٹر سنتوش مینگ شیٹی، ایم ایس نیروسرجن، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ ایم ڈی ایس ،ڈاکٹر کیلاش بنالے،ایم ایس ، ایم سی ایچ یورولوجسٹ، ڈاکٹر محمد متین پیاتھالوجسٹ، کے علاوہ مزید 13اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس مفت ہیلتھ چیک کیمپ میں حصہ لیا ۔ مریضوں کی جانچ کی گئی ۔ ای سی جی ، بی پی ، شوگر ٹیسٹ، پیشاب کا ٹیسٹ، ایکس رے ، الٹرا ساؤنڈ اسکیاننگ، وغیرہ کی گئی ۔ اس کے علاوہ مریضوں میں مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئیں ۔ اس کمیپ کے کامیاب ہونے پر ہاسپٹل کی ساریٹیم کو انتظامیہ کی جانب سے مبارک باد دی گئی ہے۔ مرزا انور بیگ صدر،مرزا الفقر بیگ نائب صدر، مرزا فرحت بیگ،مرزا فیض بیگ اور عبدالرؤف نے تمام ڈاکٹرس اور اسٹاف کا شکریہ بھی اداکیا ہے ۔