سماج میں مساوات تعلیم سے ہی ممکن،ڈگری کالجوں کے طلبا کو مفت لیاپ ٹاپ کی فراہمی نومبر سے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 11:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22ستمبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا ہے کہ سماج میں ذات پات کی بنیاد پر جو امتیازات ہیں انہیں تمام طبقات کو تعلیمی مواقع کی فراہمی سے دو ر کیاجاسکتاہے۔ آج بلاری میں ویرا شیوا ودیا وردکاسنگھا کی صد سالہ تقریبات میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سو سال قبل ہی تعلیم کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے اس ادارہ کا قیام کیاگیاتھا اور یہاں سے فارغ ہونے والے طلبا نے سماج کی کافی خدمت کی ہے۔آج اس سنگھا کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں 22؍ ہزار سے زائد طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج جمہوری نظام کے تحت صرف انہیں ممالک کو پیش رفت حاصل ہوئی ہے جنہوں نے سماج کے تمام طبقات کی یکساں ترقی کیلئے فکر مندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لنگایت طبقہ کے مذہبی سربراہ بسونا نے مساوات کی بنیاد پر سماج قائم کرنے کی آواز دی تھی۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مساوات کے اس پیغام کو عام کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ذات پات کے نظام کے تحت سماج کے کمزور طبقات کو دانستہ طور پر تعلیم سے محروم رکھا گیا ، خاص طور پر خواتین میں ناخواندگی ایک بہت بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ خواتین کو تعلیمی پیش رفت میں آگے بڑھانے کیلئے تعلیمی اداروں کی فکر مندی کو انہوں نے خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ تعلیمی میدان میں حاصل نئے نئے مواقع کا استفادہ کرتے ہوئے طلبا اپنے مستقبل کو سنواریں اور ملک کیلئے اپنے آپ کو ایک سود مند شہری میں تبدیل کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت کا منشاء یہی ہے کہ سماج کے کمزور طبقات بشمول دلت ، پسماندہ طبقات ، اقلیتیں اور خواتین ،کتابوں ، یونیفارم ، فیس وغیرہ نہ ہونے کی وجہ ئے تعلیم سے محروم نہ رہیں ، اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے پرائمری اسکولوں میں گرم کھانے کی اسکیم رائج کی اور اس کی وجہ سے شرح خواندگی میں اضافہ صد فیصد تک ہوپایا ہے، وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ریاست کے سبھی سرکاری اور ایڈڈ ڈگری کالجوں میں پہلے سال میں داخلہ لینے والے طلبا کو حکومت کی طرف سے عمدہ معیاری لیاپ ٹاپ مفت فراہم کیاجائے گا۔ نومبر سے یہ اسکیم رائج کی جائے گی، اس سے 1.96لاکھ طلبا استفادہ کرسکیں گے۔ اس موقع پر ویرا شیوا لنگایت مہاسبھا کے صدر الم بسوراج ، سابق وزیر شامنور شیوشنکرپا، کے پی سی سی کارگذار صدر ایس آر پاٹل ، وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات بسوراج رایا ریڈی اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...