راجستھان: الور میں عمر خان کے قتل کے الزام میں ہتھیارکے ساتھ چارگؤرکشک گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th January 2018, 8:45 PM | ملکی خبریں |

جے پور، 6؍ جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے الور ضلع کے گووندگڑھ تھانہ علاقہ کے تحت عمر خان قتل کیس کے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال کئے گئے ہتھیار اور بولیرو گاڑی کو ضبط کر لیا ہے، جسے ایف ایس ایل کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔پولیس نے خوسشی رام، روہتاشو، بنٹی اور دشرتھ سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے عمر خان کو جس ہتھیار سے گولی مار دی گئی تھی، اس ہتھیار پر قبضہ کیا گیا ہے۔ ملزمان کی طرف سے عمر خان کو بھرت پور ضلع کے گہنکر میں کو گولی مار کر قتل کے بعد بولیرو ٹوکری میں لاش کو پٹک کر الور ضلع کے میں ریلوے ٹریک پر پٹک دیا تھا۔سپرنٹنڈنٹ راہل پرکاش نے کہا کہ عمر خان کے قتل کیس میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے۔غورطلب ہے کہ عمر خان، طاہر اور جبار گائے لے کر جا رہے تھے، تبھی مبینہ گورکشکوں کی طرف ان کو روکنے کی کوشش کی گئی، لیکن یہ سب نہیں رکے ۔ انہوں نے فائرنگ شروع کر دی،جس سے عمر خان کو گولی لگ گئی۔10 نومبر کو عمر خان کے قتل کے بعد ملزمان نے اس کی لاش کو ریلوے ٹریک پر ڈال دیا تھا، جس کی شناخت 12 نومبر کو گھاٹمکا رہائشی عمر خان کے طور پر ہوئی تھی۔ پولیس کی طرف سے اس معاملے میں 4 ملزمان کو پہلے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔