کانگریس کی کاکردگی سے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی خوش: ابھیجیت مکھرجی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 1:49 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ:11/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پانچ ریاستوں میں سے تین ریاستوں چھتس گڑھ، مدھیہ پردیش اورراجستھان میں کانگریس کی بہترکارکردگی سے’’بابوجی خوش ہیں‘‘۔ سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کے صاحبزادے اورکانگریس کے ممبرپارلیمنٹ ابھیجیت مکھرجی نے میڈیااہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ منتخب ہونے کے بعد سے ہی پرنب مکھرجی سیاست سے کنارہ کش ہیں، گزشتہ 6 مہینے سے ریٹائرڈ ہونے کے باوجود بھی ماضی کی روایات کے مطابق وہ سیاست سے دورہیں اوران کا برسرعام سیاسی تبصرہ کرنا ناممکن ہے، مگر کانگریس کی کامیابی پروہ اپنے احساسات کو چھپا نہیں سکتے ہیں۔تین بڑی ریاستوں میں کانگریس کی جیت سے بنگال کانگریس کے لیڈروں کا خوش ہونا فطری بات ہے۔ ابھیجیت مکھرجی جنگی پورسے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ پہلے یہاں سے پرنب مکھرجی کامیاب ہوا کرتے تھے۔ نامہ نگاروں سے ابھیجیت مکھرجی سے پوچھا گیا کہ پرنب مکھرجی کا رویہ کیا ہے۔ اس پرانہوں نے کہا کہ برائے کرم میرے بیان کو شائع نہ کریں، مگر صحیح بات یہ ہے کہ میرے والد پرنب مکھرجی کانگریس کی جیت پر خوش ہیں اور یہ ان کے رویے سے ظاہر ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ تین سال قبل پرنب مکھرجی نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کیلئے کچھ مشکلات ہیں، مگروہ جلد ہی ملک کے لیڈر ہوں گے اور وہ ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ ابھیجیت مکھرجی جن کا آج یوم پیدائش ہے، نے کہا کہ یہ جیت ان کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے۔ تاہم میری اہلیہ، بیٹی دہلی میں ہیں۔ چونکہ کل کانگریس کی ایک بڑی ریلی ہے، اس لئے میں کلکتہ میں ہوں۔بھیجیت مکھرجی نے کہا کہ کانگریسی کارکن کے طورپرآج کے دن جشن منانا فطری بات ہے۔ یہ سیمی فائنل جس میں ہماری جیت ہے اورفائنل میں بھی ہماری جیت ہوگی۔ مکھرجی نے کہا کہ ہندوستان کی یوم آزادی اوراس کیلئے جد وجہد ہمارے خون میں ہے۔ اس لئے ملک کو ہم سے بہترکوئی نہیں سمجھتا ہے۔ انہوں نے بنگال میں کانگریس کے اتحاد کرنے کے سوال پرکہا کہ یہ پارٹی اعلیٰ قیادت کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔