بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ کے بیٹے مانوندرکانگریس میں شامل ہوں گے
جے پور،16؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ کے بیٹے مانویندر سنگھ بدھ کو کانگریس میں شامل ہوں گے۔راجستھان ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سچن پائلٹ نے کہاکہ مانوندر سنگھ کل نئی دہلی میں کانگریس میں شامل ہوں گے۔ایسا مانا جا رہا ہے کہ مانوندر کے ساتھ ان کی بیوی شترا سنگھ بھی کانگریس میں شامل ہوں گی۔شیو سے بی جے پی ممبر اسمبلی مانوندر نے گزشتہ ہی مہینے باڑمیر میں ایک بڑی سوابھیمان ریلی کی اور ’کمل کا پھول، بڑی بھول‘ کہتے ہوئے بی جے پی سے الگ ہو گئے۔دراصل مانوندر کی بی جے پی کے ضلعی قیادت اور وزیر اعلی وسندھرا راجے سے کافی وقت سے رشہ کرشی چل رہی تھی۔ریاست کے باڑ میر اور جیسلمیر کے ساتھ ساتھ قرب وجوارکے راجپوت کمیونٹی میں مانوندر اور ان کے جسول خاندان کی اچھی گرفت مانی جاتی ہے اور اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے ان کے کانگریس میں شامل ہونے کو ایک بڑے سیاسی ہلچل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔حالانکہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ مانوندر کے اس قدم کا مغربی راجستھان میں پارٹی کے امکانات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پارلیمانی امور کے وزیر راجندر راٹھور نے بتایاکہ مانوندر سنگھ کا یہ سیاسی طور پر غلط فیصلہ ہے جس کا بی جے پی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔راجپوت ووٹر بی جے پی کے ساتھ رہے ہیں اور بی جے پی کے ساتھ رہیں گے۔