28؍جنوری کو پہلے مرحلے کا پلس پولیو پروگرام: روہنی سندروی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 3:09 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍جنوری (ایس او نیوز) رواں سال کے پہلے مرحلے کا پلس پولیو پروگرام 28؍جنوری کو ہوگا۔ ضلع میں جملہ 1,23,420بچوں کو اس مرتبہ پولیو خوراک پلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر روہنی سندوری نے کہی۔ انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر دفتر میں ضلعی سطح کے پلس پولیو پروگرام کی کمیٹی کی تیاریوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی آبادی 18,34,718ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں موجود پانچ سال سے کم عمر کے جملہ 1,23,420بچوں کو پلس پولیو خوراک پلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں میں 4دن تک اور دیہی علاقوں میں تین دنوں تک پلس پولیو مہم چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ جس کی نگرانی کیلئے ضلعی سطح کے 18افسروں کو نوڈل آفیسرس کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ پلس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے مقصد سے ضلع بھر میں جملہ 872بوتھ 59پلاننگ یونٹس قائم کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 15ٹرانسسٹ اور 9موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 3,536وایکسی نیٹرس اور 175سپروائزرس کام انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کے 788افراد پر مشتمل عملہ، 2523آنگن واڑی کا رکن، 1401آشا کارکن، 400بی ایس سی نرسنگ کے طلبہ اس پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔روہنی نے مزید بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹانڈوں، قومی شاہراہوں پر بھی پولیو مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے افسروں کو مشورہ دیا کہ پلس پولیو مہم کے بارے میں والدین میں بیداری پید اکرنے کے مقصد سے تشہیری پروگرام پر خصوصی توجہ دیں۔ بینرس، پوسٹرس، اور ہینڈبلس تقسیم کر کے گھر گھر پہنچ کر اور اسکول ،کالج کے طلبہ کے ذریعہ بیداری پیدا کریں۔اس اجلاس میں ضلع پنچایت چیف ایگزی کیٹیو آفسیر کے ایم جانکی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آر وینکٹیش، ڈسٹرکٹ آر سی ایچ ڈاکٹر جناردھن، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر شنکر کے علاوہ منسپل کمشنر پرمیش اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...