بی جے پی سے ناراض این آر رمیش پر جے ڈی ایس کی نظریں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2018, 12:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو10؍اپریل(ایس او نیوز) چک پیٹ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ٹکٹ نہ دینے سے مایوس این آر رمیش کو جنتادل (سکیولر) اپنی پارٹی میں شامل کرکے گاندھی نگر یا چامراج پیٹ اسمبلی سے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر جنتادل(سکیولر) کے سینئر لیڈران سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ مذکورہ لیڈران این آر رمیش کو مذکورہ دونوں حلقوں میں سے کسی ایک حلقہ کو منتخب کرنے کا آفر دیاہے۔ لیکن رمیش نے ابھی اپنی کوئی قطعی فیصلہ نہیں سنایاہے۔ اس درمیان بی جے پی پارٹی سے ناراض این آر رمیش سے جنتادل(سکیولر) قومی سربراہ وسابق وزیراعظم ،ایچ ڈی دیوے گوڈا، ریاستی صدر وسابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے بذریعہ فون این آر رمیش سے رابطہ کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ جے ڈی ایس کے رکن کونسل شرونا نے بھی رمیش کو اپنی پارٹی میں شمولیت پرضامندی کے لئے دو دور کی بات چیت بھی کرچکے ہیں۔ لیکن بی جے پی سے علاحدگی اختیار کرنے کے بعد کس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ابھی کوئی قطعی فیصلہ نہیں لیا۔ بی جے پی اپنی پہلی فہرست کو جاری کرنے کے بعد این آر رمیش انہیں چک پیٹ اسمبلی حلقہ سے پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرنے پر پارٹی لیڈران سے کافی ناراض ہیں انہوں نے مرکزی وزیر اننت کمار اور سابق نائب وزیراعلیٰ آر اشوک کو ذمہ دار ٹہرایاتھا۔ اس درمیان ایک اور مرکزی وزیر وریاست میں بی جے پی پارٹی سرگرمیوں کے نگراں کار جاویڈکرنے رمیش کو کوئی بھی قدم نہ اٹھانے اور انتظار کرنے کا مشورہ دیاتھا ، اب وہ جاویڈکر کے جواب کے انتظار میں ہیں۔ اگر کل تک کوئی واضح جواب نہ ملاتو وہ اپنے سیاسی کیرےئر کا اگلا قدم اٹھانے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اس لئے جے ڈی ایس انہیں اپنے خیمے میں لانے کی بھی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...