بنگلورو کے حج ہاؤس میں پہلی پرواز کی روانگی کا افتتاح 31؍جولائی کو؛وزیر اعلیٰ کمار سوامی‘ غلام نبی آزاد‘کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2018, 11:25 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اس سال حج کے لیے 18ہزاردرخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ کرناٹک کیلئے صرف 6624کا کوٹہ منظور ہوا ہے۔جوقرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب کیا جاتا ہے تقریباََ11ہزار درخواستیں ویٹنگ لسٹ میں ہیں ۔

یکم ؍اگست کو بنگلور سے حاجیوں کی پہلی حج پرواز کاآغاز ہوگا۔کُل 19پروازیں ہوں گی۔یکم ؍اگست سے3؍اگست تک تین پروازیں ہوں گی۔منگلور سے 21؍جولائی سے تین پروازیں اُڑان بھریں گی۔اور بنگلور کے حج ہاؤس میں پہلی پرواز کی روانگی کا افتتاح 31؍جولائی کو حج ہاؤس میں عمل میں آئے گا۔

اس افتتاحی پروگرام میں وزیر اعلیٰ کمار سوامی‘جناب غلام نبی آزاد‘کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

ان خیالات کا اِظہار جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان ریاستی وزیر برائے خوراک و شہری رسدات امور اقلیت و اواف او رحج نے وکاس سودھا بنگلور میں اپنے متعلقہ محکمہ جات کے سنئیر عہدیداران جائزہ لینے کے بعد کہی۔ ۔جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہا کہ کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کیلئے انتخابات کروانے کے سلسلہ میں فوری کارروائی کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کیونکہ ایک عرصہ دراز سے وقف بورڈ کے انتخابات التواء میں پڑے ہیں ۔

ضمیر احمد خان نے وقف افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وقف کی ان جائیدادوں کی نشاندہی کریں جن کو ڈیولپ کرکے آمدنی ذرائع بڑھاکر ا سکی آمدنی سے مسلم قوم کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کیا جاسکے۔اوقاف کی بڑی بڑی جائیدادیں ہیں جن کو ترقی دی گئی تو قوم خودکفیل بن سکتی ہے‘اور حکومت سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔محکمہ اقلیتی بہبود سے متعلق جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان نے بتایا کہ چیف منسٹر کرناٹک مسٹرایچ ڈی کمار سوامی مکمل طورپر نیا ریاستی بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں محکمہ اقلیتی بہبود و اوقاف میں اِضافہ کروانے کی وہ کوشش کریں گے۔

انھو ں نے کہا کہ کرناٹک مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن اقلیتوں کیلئے ایک اہم ادارہ ہے لیکن اب بھی اس ادارہ میں دلالوں کا اثر ورسوخ چلتا ہے‘ ا سکو ختم کرنے کیلئے وہ مناسب اقدامات کریں گے۔اور مائنارٹیز ڈائریکٹوریٹ کی طرح تمام اسکیمات کو آن لائن کرنے کی انھو ں نے وکالت کی۔جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان نے محکمہ خوراک و شہری رسدات سے متعلق کہا کہ نا بھاگیہ اسکیم کے تحت ہر ایک فرد کو دئیے جانے والے چاول میں مزید دو کیلو اضافہ کی تجویز حکومت کے سامنے پیش کی گئی ہے۔بہت جلد اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔بی پی ایل راشن کارڈ میں ناموں کے اندراج کروانے کیلئے آدھار کالنک کروانا ضروری قرار دیا گیا تھا اس سے ہونے والے مشکلات و مسائل سے واقفیت کے بعد فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے مسائل حل کرلئے جائیں گے۔اور بی پی ایل راشن کارڈ کیلئے آدھار لنک کرنے کی معیاد میں توسیع کرنے کے متعلقہ عہدیداران سے بات کی گئی ہے۔توسیع کیلئے درکار اقدامات کئے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ ریاست میں 47لاکھ بی پی ایل کارڈ کی تقسیم باقی ہے اس سلسلہ میں عہدیداران سے تفصیلات حاصل کی ہیں ۔

اس موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود ‘حج و اوقاف کے سکریٹری محمد محسن آئی اے ایس ‘کے ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر صلاح الدین کے اے ایس ‘کرناٹک مائنارٹیز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر اکرم پاشاہ کے اے ایس ‘وقف بورڈ کے سی ای او جناب ذوالفقار علی او ر دیگر متعلقہ عہدیداران موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...