رائے بریلی میں امت شاہ کی ریلی میں آگ لگنے سے افراتفری
رائے بریلی21اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں آج بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی )کے قومی صدرامت شاہ کی ایک ریلی کے دوران آگ لگنے سے افراتفری کاماحول پیداہوگیا۔وہیں اسٹیج پرموجودمسٹرشاہ سمیت دیگرحضرات محفوظ بیٹھے رہے۔دراصل ریلی میں اسٹیج کے قریب پبلک ایڈریس سسٹم کیلئے بنائے گئے پنڈال میں شارٹ سرکٹ سے اس وقت آگ لگ گئی جب ریاستی صدرمہندرناتھ پانڈے کی تقریرچل رہی تھی۔آگ لگنے سے ریلی میں افراتفری کاماحول پیداہوگیا۔موقع پرموجودفائربریگیڈکے عملے نے تھوڑی دیرمیں ہی آگ پرقابوپالیا۔دریں اثناء پولس اہلکاراوربی جے پی کے کارکنان ریلی میں آئے ہوئے لوگوں کے درمیان نظم وضبط بنائے رکھنے کی کوشش میں مصروف رہے۔