سوامی اگنی ویش معاملہ: بی جے پی یوا مورچہ کے ضلع صدر سمیت آٹھ کے خلاف ایف آئی آر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 12:49 PM | ملکی خبریں |

پاکوڑ،19؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بندھوا مکتی مورچہ کے بانی اور سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بھاج یومو) كے ضلع صدر سمیت کسان مورچہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ کارکنان کے خلاف کل سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔  سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صدر اسپتال میں زیر علاج جے مالتو کے بیان پر بھارتیہ کسان مورچہ کے ریاستی سکریٹری اند کمار تیواری، بی جے پی یوا مورچہ کے ضلع صدر پرسنا مشرا، بی جے پی کے گوپی دوبے، بلرام دوبے، اشوک پرساد، شیو کمار ساہا، بادل منڈل اور پنٹو منڈل کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 147، 148، 149، 323، 307، 379، 427 اور دلتوں پر انسداد مظالم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس معاملے میں پولس نے 92 نامعلوم افراد کو بھی ملزم بنایا ہے۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ پولس کی طرف سے ایس آئی ٹی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے جس میں ڈویزنل مجسٹریٹ سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری لئے تمام ممکنہ ٹھكانوں پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ 

واضح ر ہے کہ بی جے پی یوا مورچہ کے کارکنوں نے منگل کے روز پاکوڑ پہنچنے والے سوامی اگنی ویش کے ساتھ نہ صرف مارپیٹ کی بلکہ ان کے کپڑے تک پھاڑ دیئے تھے۔ واقعہ میں ان کے ساتھی اور بہار کے آریہ سماج کے سربراہ منوہر مانوکو بھی چوٹیں آئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔