این ڈی اے حکومت میں کسان، محنت کش طبقہ بد حال:کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2017, 12:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ این ڈی اے حکومت جب جب اقتدار میں آتی ہے، سب سے زیادہ ہندوستان کا کسان، ہندوستان کا محنت کش مزدور اور ہندوستان کا نوجوان پستا ہے۔کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 2016میں 1600کسانوں نے خود کشی کی تھی،اور2011اور 2015کے درمیان مدھیہ پردیش میں 6ہزار 76کسانوں نے خود کشی کی ہے۔انہوں نے کہا یہ اعداد و شمار ہمارے نہیں، بلکہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ہیں۔ان برسوں میں مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت تھی اور اب بھی ہے۔گزشتہ دنوں کس طرح 6کسانوں کو اسی صوبہ میں پولیس کی گولیوں سے بھون دیا گیا اور ہندوستان کے وزیر زراعت کو کم ہی بولتے ہیں، انہوں نے بیان دیا ہے کہ کسی ریاست کی حکومت نے کسانوں کے لیے اتنا نہیں کیا جتنا مدھیہ پردیش کی حکومت نے کیا ہے۔اس سے بڑی بے حسی اور کیا ہو سکتی ہے؟انہوں نے کہا ایک طرف تو مدھیہ پردیش اور ہندوستان کے وزیر زراعت ہیں اور دوسری طرف اسی بی جے پی کی راجستھان میں حکومت ہے اور اس راجستھان میں جو فوڈ سیکورٹی قانون ہے ،اس کے تحت جن لوگوں کو قانونی حق کے ذریعہ راشن فراہم کرایا جاتا ہے، ان کے گھر کے باہر راجستھان کی حکومت نے اشتہار پینٹ کروائے ہیں اور اس میں لکھوایا ہے کہ میں انتہائی غریب ہوں اور اس لیے میں حکومت کی چیریٹی کا حقدار ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔