مہاراشٹرامیں کسانوں کا احتجاج ختم ، حکومت نے مطالبات تسلیم کیے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th March 2018, 10:55 AM | ملکی خبریں |

ممبئی 12مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس حکومت اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کررہے ہزاروں کسانوں کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے قائل ہو گئی ہے۔ کسانوں کے وفد سے مذاکرات کے بعد پیر کے دوپہر ریاستی حکومت کے وزیر پاٹل نے بتایاہے کہ حکومت نے تحریری طور پر اپنی منظوری دے دی ہے۔ سی ایم فڑنویس نے کہاہے کہ چیف سکریٹری اس میں مزید کارروائی کی نگرانی کریں گے۔غور طلب ہے کہ کسانوں کی ریلی اتوار کو ہی ممبئی کے آزاد میدان تک پہنچ گئی تھی ۔کسانوں کی اہم مطالبات میں قرض معافی اورفصلوں کی صحیح شرح شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے قرض معافی کا مطالبہ مان لیا ہے۔ حکومت کسانوں کے 1.5 لاکھ تک کے قرض کومعاف کرے گی اور اس کی میعاد جون 2017 کی رکھی ہے جو کہ پہلے جون 2016 رکھی گئی تھی۔ حکومت کی یقین دہانی کے بعدکسانوں نے اب اپنا احتجاج واپس لے لیاہے۔ آل انڈیا کسان سبھا کی جانب سے منعقد ہ اس ریلی میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی ایم)کے کسان دھڑے کے کسان سرخ ٹوپی پہنے، ہاتھوں میں سرخ پرچم لیے ڈرم بجاتے ہوئے ریلی میں شامل ہوئے۔کسانوں نے طالب علموں کے بورڈ امتحانات میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے رات (پیر) کو دو بجے ہی ودیا وہار کے سومیا میدان سے تاریخی آزاد میدان کے لئے روانہ ہو گئے۔ کسانوں کی طرف سے پیر کے دوپہر کو مہاراشٹر اسمبلی کا محاصرہ کرنے کے منصوبہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے کسانوں کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت کرنے کے لئے آنا فانا میں چھ رکنی کابینہ کمیٹی قائم کر دی تھی۔ کسان لیڈر اجیت نوالے نے کہا کہ ہمارے اہم مطالبات میں جون 2017 میں اعلان ہوئے کسان کے قرض معافی کو لاگو کرنا ہے، جس سے کسان مکمل طور پر قرض سے آزادہو سکیں۔ ریلی کے ممبئی پہنچتے ہی کئی سیاسی جماعتوں نے اس کی حمایت بھی کی، اقتدار میں شامل شیوسینا کی جانب سے آدتیہ ٹھاکرے اور ایک ناتھ شندے نے کسانوں سے خطاب کیا۔ممبئی میونسپل نے آزاد میدان میں کسان مورچہ کے لئے خاص انتظامات کیے ہیں۔ 40 سیٹوں والا ٹوالیٹ، پانی کے 4 ٹینکر، اور ایمبولینس کا انتظام کیا گیا ہے۔ آزاد میدان کے ارد گرد کے عوامی بیت الخلاء اگلے دو دن تک مفت سروس دینے کی ہدایات کی گئی ہیں، ساتھ ہی آزاد میدان میں صاف صفائی کے لئے اضافی لوگوں کو بھی مامور کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر اشوک چوہان، رادھا کرشنن وکھے پاٹل، پرتھوی راج چوہان اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار، دھنجے منڈے اورجتندریاودسمیت کانگریس لیڈروں نے کسانوں کے مارچ کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے اوریواسینا کے صدر آدتیہ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کی شام ذاتی طور پر حاضر ہو کر کسانوں کا خیر مقدم کیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔