کورگ کے متاثرین کے نام پر فرضی بینک کھاتہ بے نقاب، مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کوڈوا سماج کا حکومت سے مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2018, 10:57 PM | ریاستی خبریں |

کورگ،20؍اگست(ایس او نیوز)کورگ ضلع تاریخ کے بدترین سیلاب سے بری طرح متاثر ہے، لیکن اس مصیبت کو کچھ لوگوں نے اپنا دھندہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

کورگ کے سیلاب متاثرین کی امداد کے نام پر مبینہ دھاندلیوں کے بے نقاب ہونے کے بعد کورگ ضلع کی برادری کوڈوا سماج نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورگیوں کے نام پر عوام سے رقم حاصل کرکے دھاندلی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوڈوا سماج کے ذمہ داروں نے بتایاکہ پدمانابھا نگر کی اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں متاثرین کی مدد کے نام پر گوڈوا سماج کی طرف سے ایک فرضی بینک کھاتہ کھولا گیا ہے، اس سلسلے میں اطلاع ملنے کے بعد سماج کی طرف سے فوراً سی سی بی میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں گوڈوا سماج کی طرف سے 45ٹرکوں پر مشتمل راحت کاری اشیاء روانہ کی جاچکی ہیں، انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے مشوروں پر اشیائے ضروریہ کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔عوام اس فہرست میں درکار اشیاء ہی روانہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ کورگ ضلع میں سرکاری زمینوں پر بے تحاشہ تعمیرات خاص طور پر گھاٹ سیکشن کی دھلانوں پر ماحولیاتی اثرات کی پروا کئے بغیر تعمیرات کی اجازت دئے جانے کے سبب ضلع کو اتنی بڑی مصیبت میں مبتلا ہونا پڑا ہے۔ کوڈوا سماج نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ضلع میں نئی تعمیرات کی اجازت کا سلسلہ ختم کردیا جائے اور سیلاب وبارش کی وجہ سے جو عمارتیں تباہ ہوئی ہیں صرف ان کی بحالی پر حکومت اپنی توجہ مرکوز رکھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...